?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے فیس بک کے پچاس کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا ہے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کو استعمال کر کے جعلی اکاؤنٹس بنا کرصارفین کو کسی بھی وجہ سے مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم ہیکرز انٹرنیٹ پر 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 53 کروڑ تیس لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا شیئر کردیا۔ہیکرز نے صارفین کے فون نمبر، تصاویر اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز فیس بک صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کو استعمال کر کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر فراڈ کرسکتے یا صارفین کو کسی بھی وجہ سے مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
ہیکرز کے نشانے پر آنے والے صارفین میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ کا تعلق امریکا ہے سے جبکہ ایک کروڑ برطانوی اور 60 لاکھ بھارتی بھی اس کی زد میں آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے فیس بک صارفین کے خفیہ کوڈ، پاسورڈ تبدیلی کیلئے درکار معلومات بھی جاری کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف قابضین کا خطرناک منصوبہ؛ غزہ سٹی اسرائیلی حکومت کے لیے کیوں اہم ہے؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: جہاں صہیونی میڈیا غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اس
اگست
یمن غزہ کی حمایت جاری رکھے گا: انصار اللہ
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا
جولائی
صرف باتیں کرنے سے صلح نہیں ہوتی:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے اعلان کیا کہ یمن
فروری
آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشتگردوں کے عزائم کو شکست دی۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن
اگست
عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ، حکومتِ پنجاب کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومتِ پنجاب نے جناح ہاؤس سمیت عسکری و
مئی
سوزن وائلز وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو جنوری 2025 میں
نومبر
کینیڈا کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحہ برآمد
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود
اگست
شام کے خلاف صیہونی حکومت کی سازش؛ فلسطینی مہاجرین کا بڑا بحران
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کی شام کے خلاف جارحانہ اور قبضہ گیرانہ کارروائیوں
اپریل