🗓️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیوز بنانے کا ٹول تیار کرلیا، جسے ممکنہ طور پر چند ماہ میں متعارف کرادیا جائے گا۔
گوگل کی ریسرچ ٹیم نے طویل جدوجہد کے بعد لمیئر (Lumiere) نامی ایک ایسا ٹول تیار کیا ہے، جہاں پر صارفین صرف دو لائنز لکھیں گے اور کچھ ہی سیکنڈز میں انہیں اے آئی ویڈیو تیار کرکے فراہم کرے گا۔
مذکورہ ٹول کے حوالے سے گوگل کی جانب سے ریسرچ پیپر اور ویب سائٹ کو متعارف کرادیا گیاہے، تاہم ابھی اس پر کام نہیں کیا جا سکتا لیکن بتایا گیا کہ مذکورہ ٹول صرف دو لائن کے الفاظ سے ہی ویڈیو بناکر دے سکتا ہے۔
یعنی کوئی بھی شخص اگر مذکورہ ٹول میں لکھے گا کہ انہیں سمندر کنارے گھوڑے پر سیر کرتے لڑکے اور لڑکی کا رومانوی ویڈیو کلپ درکار ہے تو مذکورہ ٹول چند ہی سیکنڈز میں صارف کو سمندر کنارے لڑکے اور لڑکی کی گھڑ سواری کرتے ہوئے رومانوی مناظر کی ویڈیو فراہم کردے گا۔
اسی طرح ٹولز میں ایڈیٹنگ کا آپشن بھی دیا جائے گا، یعنی صارف اگر ویڈیو دیکھنے کے بعد کہے کہ لڑکی کے کپڑوں کا رنگ گلابی اور لڑکے کے کپڑوں کا رنگ سفید ہونا چاہئیے تو ویڈیو از خود چند ہی سیکنڈز میں ایڈٹ ہوجائے گی۔
اسی طرح مذکورہ ٹول کے ذریعے ویڈیو میں بیک گرائونڈز اور تھیمز کے درجنوں آپشنز بھی پیش کیے جائیں گے۔
یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ ٹول کو گوگل عوامی استعمال کے لیے کب تک متعارف کرائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے متعارف کرانے میں چند ماہ یا ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
گوگل سے قبل فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز نے بھی ایسے ہی ٹولز تیار کرکے انہیں جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم ابھی تک عام صارفین کے لیے انتہائی کم ٹولز کو متعارف کرایا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کی قبل از وقت جیت کے دعوے کو ناکام بنانے کا منصوبہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ریپبلکن
نومبر
نیتن یاہو عملی طور پر اسرائیل میں قید
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
نومبر
جن لوگوں کو کورونا پر یقین نہیں وہ بھارت کی صورتحال دیکھ لیں: یاسمین راشد
🗓️ 23 مئی 2021لاہور ( سچ خبریں ) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد
مئی
میرے شوہر ہندو نہیں، مدیحہ امام کی ایک بار پھر وضاحت
🗓️ 4 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ برس مئی میں غیر ملکی شخص سے شادی
جون
آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر
🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر
جون
حکومت رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام متعارف کرائے گی
🗓️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے رواں ماہ اصولی طور پر ‘کامیاب پاکستان
جولائی
2023 کی سب سے بااثر شخصیت
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک عرب نیوز ایجنسی نے ایک سروے کر کے 2023
جنوری
غریب عوام کو گھر، روٹی پانی اور کپڑے کے خواب ہی دیکھائے جارہے ہیں
🗓️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں کامیاب پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے
دسمبر