🗓️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے میپس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کے استعمال کی آزمائش شروع کردی۔
گوگل نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ابتدائی طور پر اے آئی ٹولز کی آزمائش صرف امریکا میں کی جا رہی ہے اور مذکورہ ٹولز تک محدود ٹوئر گائیڈز کو دی گئی ہے۔
مذکورہ اے آئی فیچرز کے تحت گوگل میپس میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اب جیسے ہی کوئی صارف میپس میں کسی بھی شہر میں کسی خاص مقام یا موضوع سے متعلق معلومات جاننے کی کوشش کرے گا تو میپ اسے مطلوبہ معلومات فراہم کرے گا۔
یعنی اگر کوئی بھی انجان شخص کراچی آنے کے بعد میپ پر شہر کی تاریخی عمارتوں سے متعلق معلومات تلاش کرے گا تو اے آئی ٹولز کے ذریعے میپ صارف کو شہر کی تمام تاریخی عمارتوں کی لوکیشن، معلومات اور تصاویر دکھائے گا۔
اسی طرح کوئی بھی شخص پارکس، شاپنگ پلازہ یا اسی طرح کے دیگر مقامات سے متعلق معلومات تلاش کرے گا تو اسے گوگل میپ تصاویر اور لوگوں کے تبصروں سمیت تمام متعلقہ معلومات فراہم کرے گا۔
یہی نہیں بلکہ مذکورہ فیچر کے تحت صارف کسی بھی عمارت، مقام یا لوکیشن سے متعلق مزید اضافی معلومات پوچھنا چاہے گا تو بھی اسے مزید معلومات سوال و جوابات کی صورت میں فراہم کردی جائے گی۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارف کو چند منٹوں میں بیٹھے بیٹھے کسی بھی شہر کی عمارتوں، مقامات اور لوکیشنز سے متعلق معلومات حاصل ہو سکے گی۔
مذکورہ فیچر کی امریکا میں کامیاب آزمائش کے بعد اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر رواں برس کے اختتام تک اسے دنیا بھر میں عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
جاسوسی کے الزام میں صفائی کرنے والے کو 3 سال کی سزا
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز کے گھر کی
ستمبر
لاہور پولیس کی چوہدری پرویز الہٰی کی 30 روز کیلئے نظر بندی کی درخواست
🗓️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپٹل سٹی پولیس نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر سے
جولائی
حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو
جنوری
عراق کی ایٹمی تنصیبات میں صیہونیوں کی تخریب کاری
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:موساد کے ایک سابق انٹیلی جنس عہدیدار نے پہلی بار انکشاف
جنوری
صیہونی چیف ربی کی قابضین کو خوفناک دھمکی
🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: بعض سیاسی شخصیات کی جانب سے انتہائی Sephardim رجحان کی
مارچ
یہ سوچنا کہ نصر اللہ ہتھیار ڈال دیں گے، حماقت ہے: پینٹاگون
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو
ستمبر
عراق پر حملہ ظالمانہ تھا میرا مطلب یوکرین تھا: بش گاف
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش جنہوں نے 2003
مئی
یمن کا امریکہ اور برطانیہ کو انتباہ
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
جنوری