🗓️
لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کی اکثریت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے اشتہارات کے لیے صارفین کی ٹریکنگ کے خلاف قانون کے حق میں ووٹ دے دیے ہیں اس بڑے ٹیکنالوجی جائنٹس کے لئے مشکلات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ ( ڈی ایس اے) کے حق میں اکثریت کے ساتھ ووٹ دے دیے ہیں، اس قانون کی منظوری سے امریکا کی فیس بک، ایمیزون اور گوگل جیسے بڑے ٹیکنالوجی جائنٹس کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین پارلیمنٹ میں ٹریکنگ ایڈ کے گرد شکنجہ سخت کرنے والے قانون ڈی ایس اے کے حق میں 530 اور مخالفت میں 78 ووٹ پڑے، جبکہ 80 ارکان نے رائے شماری سے اجتناب کیا۔ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے نام سے بننے والے اس قانون کے تحت آن لائن خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارمز کی جانب سے صارفین خصوصاً کم عمر بچوں کی ٹریکنگ محدود کردی جائے گی۔
اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن کرسٹیل شیلڈیموز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں ای کامرس کے میدان میں بہت تبدیلیاں ہوگئی ہیں، یہ آن لائن پلیٹ فارمز ہمارے لیے نئے مواقعوں کے ساتھ روزمرہ کی زندگی کا اہم حصہ بھی بن گئے ہیں لیکن ان سے خطرات بھی لاحق ہیں۔نیا قانون بنانے کا مقصد ان خطرات میں کمی لانا ہے۔
مشہور خبریں۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا افغان پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ
🗓️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) افغانستان کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کے دوران
دسمبر
منظم شیطانی مافیا(4)؛سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنوں کی دنیا کا خاتمہ
🗓️ 16 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں 90 لاکھ غیر ملکی کارکن مقیم ہیں جنہیں
فروری
پاک۔افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد
🗓️ 22 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک ۔ افغان سرحد پربڑی کارروائی
جنوری
حریت رہنما ﺅں ، تنظیموں کا کپواڑہ قتل عام کے شہدا ءکو شاندار خراج عقیدت
🗓️ 27 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
جنوری
صہیونی حکومت کو بحران حالات کا سامنا
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: جوں جوں غزہ کی جنگ طویل ہوتی جارہی ہے، مقبوضہ فلسطین
جون
پیوٹن اور بن سلمان نے اڑایا امریکہ کا مذاق
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ایک رپورٹ میں توانائی کے
اکتوبر
نیتن یاہو بھی جانتے ہیں کہ حماس پر فتح ممکن نہیں
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں
اکتوبر
امریکہ یورپیوں کو بھی نہیں بخشتا:یورپی سفارت کار
🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:آسٹریا کے شہر ویانا میں روس کے نمائندے نے انکشاف کیا
اکتوبر