🗓️
نیویارک (سچ خبریں)کیا فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کے لئے نقصان دہ ہے؟ امریکی فضائی کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لیے نقصان دہ قراردےدیاہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کےمطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کوائیرپورٹ کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، فضائی کمپنیوں کے سربراہان نے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کےمطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کوائیرپورٹ کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔خط کے متن کے مطابق بصورت دیگر مسافر اور کارگو طیاروں کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔
امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہٰذا انھیں ائیر پورٹ سے دور رکھا جائے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل فائیو جی ٹیکنالوجی کے جہازوں کے لیے خطرہ بننے کے حوالے سے کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا کی جانب سے بھی خبردارکیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کے دوران 1.685گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کے ساتھ اپنے تیز ترین انٹرنیٹ ڈیٹا کی شرح حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ گذشتہ سال فروری کے مہینے میں کر لیا تھا۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کا کامیاب تجربہ ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام گروپ پی ٹی سی ایل کی جانب سے پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا تھا جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش غیر تجارتی بنیاد پر محدود پیمانے پر کی گئی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان سے مارشل لا کے دن چلے گئے ہیں، عمران خان
🗓️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے
اپریل
تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش
🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ تھریڈز پر
جون
شمالی عراق پر ترکی کی شدید بمباری
🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق کےمتعدد علاقوں پر شدید
نومبر
اسلام آباد میں سویڈن کا سفارت خانہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند
🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سویڈن نے سیکیورٹی صورت حال کو وجہ قرار دیتے
اپریل
بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں خوفناک آتشزدگی
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں خوفناک
جنوری
لبنانی اور شامی وزرائے دفاع کی ملاقات کیسی رہی؟
🗓️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں لبنان اور شام کے
مارچ
ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے
🗓️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڑی پیٹرولیم نے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا، کمپنی کے منیجنگ
اپریل
پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے
🗓️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ
اگست