🗓️
نیویارک( سچ خبریں) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں ایک خوفناک انکشاف کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چاند پر ہونے والی ہلچل کے باعث زمین پر بہت ہی خطرناک طوفانی سیلاب کا خطرہ ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلی کے پیچھے ایک بڑی وجہ چاند بھی ہو سکتا ہے۔ ناسا نے مستقبل قریب میں چاند کے اپنے ہی محور پر ڈگمگانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ناسا کے ذریعہ کی گئی تحقیق پر مبنی رپورٹ “نیچر” رسالہ میں گزشتہ ماہ شائع ہوئی تھی۔ اس رپورٹ میں چاند پر ہونے والی ہلچل کی وجہ سے زمین پر آنے والے خطرناک سیلاب کو “نیوسنس فلڈ” کہا گیا ہے۔
مذکورہ رپورٹ میں امریکہ کی اسپیس ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ جس طرح سے ماحولیاتی تبدیلی میں تیزی آرہی ہے اور سمندر کی آبی سطح بڑھ رہی ہے، ایسے میں 2030 میں چاند اپنے محور پر ڈگمگا سکتا ہے۔ چاند کے اس طرح سے ڈگمگانے سے زمین پر تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔
حالانکہ جب کبھی بھی زمین پر ہائی ٹائیڈ آتا ہے اس میں آنے والے سیلاب کو اسی نام سے جانا جاتا ہے لیکن ناسا کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 2030تک زمین پر آنے والے نیوسنس فلڈ کی تعداد کافی بڑھ جائے گی۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پہلے ان کی تعداد بھلے ہی کم ہوگی، لیکن بعد میں اس میں تیزی آ جائے گی۔ ناسا کی تحقیق کے مطابق چاند کی حالت میں آنے والی تھوڑی سی بھی تبدیلی زمین پر زبردست سیلاب کی وجہ بن سکتی ہے۔یونیورسٹی آف ہوائی کے اسسٹنٹ پروفیسر فل تھامپسن کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ماحولیاتی تبدیلی بڑھے گی، ویسے ویسے ہی زمین پر قدرتی آفات میں بھی اضافہ ہوگا۔
یہاں قابل ذکر ہے کہ چاند اپنے “لونار سائیکل” میں، جو 18.6 سال کا وقت لیتا ہے، اس کے نصف وقت میں زمین پر بڑھتے سمندر کے آبی سطح کے سبب ہائی ٹائیڈ کی تعداد زیادہ ہو جائے گی۔ اس دوران زمین کی سمندری آبی سطح ایک سمت کی طرف زیادہ ہوگی۔
ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن کے مطابق چاند کی کشش ثقل جو طوفان کی وجہ بنتی ہے، ایسی ماحولیاتی تبدیلی زمین پر آنے والے سیلاب کی بڑی وجہ ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمین پر آنے والا سیلاب چاند، زمین اور سورج کی حالت پر منحصر کرے گا کہ اس میں کتنی تبدیلی ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد
🗓️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک
دسمبر
مقبوضہ کشمیر کے نیلسن منڈیلا ڈاکٹر قاسم فکتو کی غیر قانونی نظربندی کو 31سال مکمل
🗓️ 6 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:تیل پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی نئی قسم کے کورونا
دسمبر
پنجاب میں انتخابات سے قبل مریم نواز کی پارٹی عہدیداروں کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت
🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے
مارچ
مسلسل سیاسی عدم استحکام پاکستان میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے سنگین خطرہ قرار
🗓️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے معاشی آؤٹ لُک کے مزید منفی
ستمبر
بانی پی ٹی آئی کی آڈیو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی، چیف جسٹس
🗓️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے
جون
امارات امریکہ سے بھیک مانگنے کے یمن کی دلدل سے نکلنے کی کوشش کرے
🗓️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے یمنی فوج کے اپنے ٹھکانوں پر حملے
جنوری
ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے: محمود قریشی
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ
نومبر