کیا ماسک کورونا وائرس کی خبر خود دے گا؟

کیا ماسک کورونا وائرس کی خبر خود دے گا؟

🗓️

لندن (سچ خبریں) کورونا وائرس کے آنے بعد سے سائنسدان اس کے علاج، سدباب اور وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ جاپانی سائنسدانوں نے لوگوں کے ارگرد کورونا وائرس کی موجودگی کو جاننے کے لیے ایک نئے اور منفرد طریقہ کار پر کام شروع کردیا ہے۔ان  ماسکس کی آزمائش ایک نئی تحقیق میں کی گئی اور اب تک نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے مسلسل ایسے نئے ذرائع پر کام کیا جارہا ہے جن کے ذریعے کورونا وائرس یا تشخیص اور علاج میں مدد مل سکے۔اس حوالے سے پی سی آر اور اینٹی جن ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے علامات کی نشاندہی کرنے والی ایپس، تھرموگرافک کیمرے، جانوروں اور بائیو سنسرز وغیرہ پر کام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب جاپانی سائنسدانوں نے لوگوں کے ارگرد کورونا وائرس کی موجودگی کو جاننے کے لیے ایک نئے اور منفرد طریقہ کار پر کام شروع کردیا ہے۔کیوٹو یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے ایسے فیس ماسکس تیار کیے جارہے ہیں جو الٹرا وائلٹ روشنی میں اس وقت جگمگانے لگتے ہیں جب ان پر کورونا وائرس موجود ہو۔

ان ماسکس کی آزمائش ایک نئی تحقیق میں کی گئی اور اب تک نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں، اس مقصد کے لیے محققین نے شترمرغ کے انڈوں سے اینٹی باڈیز کو لے کر انہیں ناکارہ کورونا وائرس میں انجیکٹ کردیا۔محققین کے مطابق شتر مرغ کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ متعدد اقسام کی اینٹی باڈیز کو تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس کے بعد ایک فلٹر کو تیار کیا گیا جس پر شتر مرغ کے انڈوں سے حاصل کی گئی اینٹی باڈیز کی کوٹنگ ک گئی۔

جب ان ماسکس کو پہنا کر اتارا جائے تو یہ فلٹر کو باہر نکالا جاسکتا ہے اور پھر ایک کیمیکل اسپرے کیا جاتا ہے، اگر ان پر کورونا وائرس موجود ہو تو وہ الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگانے لگتا ہے۔اس تحقیق میں 32 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو تمام کورونا وائرس سے متاثر تھے اور ان سب کے ماسک الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگانے لگے۔

محققین کو توقع ہے کہ وہ جلد 150 افراد پر فیس ماسکس کی آزمائش کرسکیں گے۔ محققین کی خواہش ہے کہ ان کے تیار کردہ ماسک ہر ایک کے لیے دستیاب ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ہم کم قیمت میں شتر مرغ کے انڈوں سے بڑے پیمانے پر اینٹی باڈیز تیار کرسکتے ہیں، مستقبل میں ہم ان ماسکس کو ہر ایک کے لیے آسانی سے دستیاب ٹیسٹنگ کٹس بنانا چاہتے ہیں۔

اس ماسک کا خیال تحقیقی ٹیم کے سربراہ یاشیرو سوکوماٹو کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے ماسک کی تیاری کے قابل اس لیے ہوا کیونکہ میں خود کوویڈ سے متاثر ہوا تھا اور نتائج ہماری توقع سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی ایک نسل کشی ہے: اقوام متحدہ

🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:بالاکرشنن راجگوپال نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ غزہ

سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے مراحل میں ہے:شوکت ترین

🗓️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کے

اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں 

🗓️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں

تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت مسترد

🗓️ 17 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کیس میں رہنما

190 ملین پاؤنڈز کیس: ملک ریاض کی منجمد اثاثے بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

🗓️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین

کیا مصر بھی برکس میں شامل ہونے والا ہے؟

🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کو اس گروپ

میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوں: مودی

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو انٹرویو

صیہونیوں نے خطہ کے استحکام کو نشانہ بنایا ہوا ہے:ایران

🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران نے صیہونیوں کی جانب سے شام کی لاذقیہ بندرگاہ پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے