?️
نیویارک(سچ خبریں) کیا جانوروں کو بھی دل دورہ پڑتا ہے اور ہم کیسے معلوم کر سکتے ہیں کہ جانوروں کو بھی دل دورہ پڑتا ہے یا نہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ اس سوال کی تحقیقات میں بہت زیادہ تجربات نہیں کیے گئے ہیں۔ اگر کسی پرندے یا ممالیہ میں کورونری شریان مسدود ہوجائے تو دل اپنی آکسیجن سپلائی کھو دیتا ہے اور مخلوق کو دل کا دورہ پڑنے کا خدشہ ہے۔
کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی ، سان برنارڈینو کے پروفیسر اینڈ فزیولاجسٹ ٹوماس اوورکووِکز کا کہنا ہے کہ آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ کوئی جانور اچانک مرگیا ہے لیکن شاذ و نادر ہی اُس کا پوسٹ مارٹم کیا جاتا ہے اور کورونری شریانوں میں رکاوٹیں ڈھونڈی جاتی ہیں۔ ہم کیسے معلوم کرسکتے ہیں کہ دوسرے جانوروں کو بھی دل کا دورہ پڑتا ہے یا نہیں۔
دوسری جانب دل کی ساخت کو مدِنظر رکھتے ہوئے محققین پیش گوئ کرسکتے ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی والے جانور (vertebrate) کو دل کا دورہ پڑنے کا امکان زیادہ ہے۔ اوورکووکز کے مطابق ممالیہ جانوروں اور پرندوں کے دلوں میں آکسیجن کا ایک ہی ذریعہ ہے ، کورونری شریانیں۔
یہ شاخیں چھوٹے آرٹیریل اور کیپلیریوں میں ڈھل جاتی ہیں جہاں دل کے پٹھوں کے خلیے آکسیجن اٹھاتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو زائل کرتے ہیں۔ دل کے اندر ہر جگہ خون اور آکسیجن حاصل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔
تاہم کچھ غیر ممالیہ جانوروں کے دلوں کا قدرے مختلف نظام ہوتا ہے جو انہیں دل کے دورے سے محفوظ رکھتا ہے۔ آکسیجن کی فراہمی میں خون کی وریدوں اور کیکلیریوں کے علاوہ ان کے دل اسفنج نما ٹشوز پر مبنی ہوتا ہے جو دل کے خلیوں میں آکسیجن اور خون کو دل کی گہرائیوں اور ہر جگہ لے جانے کا سبب بنتے ہیں۔ پرندوں اور ممالیہ جانوروں میں ایسا نہیں ہوتا کیونکہ ان کے دلوں کی دیواریں زیادہ سخت ہوتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
حریدی یہودیوں نے اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے انکار کیا ؛ وجہ؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان کی جنگ میں ایک بار پھر حریدی
نومبر
اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کی کوئی تجویز زیر غورنہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
دسمبر
روسی مفتیوں کی کونسل کے چیئرمین کی طرف سے فلسطین کی حمایت کا اعلان
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے ایک وفد نےموسیٰ ابو مرزوق کی سربراہی میں
مئی
پی ڈی ایم شدید اختلاف کا شکار ہو گئی
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک
مارچ
قطر میں ایک بار پھر افغان امن عمل مذاکرات شروع ہوگئے
?️ 19 جولائی 2021دوحہ (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
جولائی
وزیر اعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات
?️ 10 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ
جولائی
فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے:سینیٹر فیصل جاوید خان
?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے
مارچ
صیہونی حکومت کی لبنان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور لبنان کے
مارچ