🗓️
ہلسنکی(سچ خبریں) مارچ 2020 میں اکھٹے ہونے والے سائنس دانوں نے ایک نہایت جامع خلاصہ جریدے نیچر میں شایع کیا ہے، جس میں انسانی جینوم میں ایسے 13 مقامات کی نشان دہی کی گئی ہے، جو قوی طور پر شدید کورونا انفیکشن کے ساتھ جڑے ہیں اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ انسانی جینز کووِڈ 19 کی شدت میں کردار ادا کرتے ہیں۔
محققین نے اس سلسلے میں کچھ عمومی عوامل کی بھی نشان دہی کی ہے، جیسا کہ سگریٹ نوشی اور موٹاپا۔ یہ نتائج اب تک کی سب سے بڑی جینوم تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں تقریباً 50 ہزار کرونا مریضوں اور 20 لاکھ غیر انفیکٹڈ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
یہ عالمی کوشش ’کووِڈ نائٹین ہوسٹ جینیٹکس انیشیئٹیو‘ مارچ 2020 میں اینڈریا گانا نے قائم کی تھی، جو کہ فن لینڈ مالیکیولر میڈیسن انسٹیٹیوٹ کے گروپ لیڈر ہیں، ان کے ساتھ اس ادارے کے ڈائریکٹر مارک ڈیلی بھی ہمراہ تھے، یہ آج انسانی جینیٹکس کا سب سے وسیع ترین اشتراک ہے، جس میں فی الوقت 25 ممالک سے 3 ہزار 300 مصنفین شامل ہیں اور 61 مطالعہ جات ہو چکی ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ انسانی جینز کووِڈ 19 کی شدت میں کردار ادا کرتے ہیں، اس سے قبل بیماری کی شدت بڑھنے والے متعدد عناصر کی نشان دہی کی گئی تھی، جیسا کہ عمر، جنس، طرز زندگی وغیرہ۔
اس تحقیق میں مشرقی ایشیائی یا جنوبی ایشیائی افراد میں جنیوم میں 2 لوکیشنز کو یورپی افراد کے مقابلے میں زیادہ عام دریافت کیا گیا، تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ جینز کا ایک دوسرے سے ملنا کووِڈ نائنٹین کی سنگین شدت اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔
مثال کے طور پر ایک جین ڈی پی پی 9 کو کووِڈ نائنٹین کی سنگین شدت سے منسلک کیا گیا ہے، جس کو پہلے پھیپھڑوں کے کینسر اور پھیپھڑوں کے دیگر امراض کا حصہ بھی بتایا گیا تھا، اسی طرح ’ٹی وائے کے 2‘ نامی جین جو کچھ آٹو امیون امراض پر اثرانداز ہوتا ہے، کو بھی کووِڈ 19 کی سنگین شدت کا باعث دیکھا گیا۔
ایک اور جینیاتی مقام اے بی او تھا، جو کسی فرد میں خون کے گروپ کا تعین کرتا ہے اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وہ بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ 9 سے 12 فی صد تک بڑھا دیتا ہے۔ اس سے ان تحقیقی رپورٹس کو تقویت ملتی ہے جن میں خون کے مخصوص گروپس اور کووِڈ 19 سے متاثر ہونے کے خطرے کے درمیان تعلق کا ذکر کیا گیا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ صرف وائرل جینوم نہیں بلکہ انسانی جینوم بھی اہمیت رکھتا ہے، یہ واضح ہے کہ جینز کووِڈ نائنٹین کی شدت میں ایک کردار ادا کرتے ہیں اور یہ خطرہ بڑھانے والے متعدد عناصر میں سے ایک ہے۔ اس تحقیق پر ابھی بھی کام جاری ہے اور بہت کچھ دریافت کیا جانا باقی ہے۔اب محققین یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر کووِڈ نائنٹین کو شکست دینے والے کچھ افراد مہینوں تک طویل المیعاد علامات کا سامنا کیوں کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پورے ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ؛ گرمی سے کیسے بچیں؟
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں
جولائی
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط
🗓️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں 30اپریل کو ہونے
مارچ
کورونا کے بعد ڈینگو نے مچائی تباہی
🗓️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں مسجد کی توہین
🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے مغربی کنارے
دسمبر
شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
🗓️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان
دسمبر
امریکہ کے 5 سابق وزرائے دفاع ٹرمپ کے خلاف
🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: کانگریس کو لکھے گئے خط میں، پانچ سابق امریکی
مارچ
مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں
نومبر
بن گوئر مسجد اقصیٰ سے متعلق اختیارات سے محروم
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے ایک متنازعہ فیصلے میں مسجد
فروری