?️
کراچی (سچ خبریں) کراچی میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ نے نہایت اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے مقامی مہران کار کو کم قیمت برقی کار میں تبدیل کرکے پاکستانی الیکٹرک کار مارکیٹ میں انقلاب برپا کردیا ہے، کسی بھی کار کو سسٹم کے ذریعے الیکٹرک کار میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ غلام محمد لاہور، احمد ظہیر، سید محمد حسنین، مبشر شیرازی، عطاء المصطفیٰ، شہیر عارف اور سمیر باسط شاہ نے سپروائزر ڈاکٹر عابد کریم کی زیرِ نگرانی برقی کاروں کیلئے بیٹری پیک اور موٹر سسٹم تیار کیا جس کی آزمائش مہران کار پر کی گئی۔
شہرِ قائد کے طلبہ نے کار میں بیٹری پیک اور رئیر ڈفرینشل پر موٹر نصب کردی جس سے مہران کار الیکٹرک کار میں تبدیل ہوگئی۔ کسی بھی کار کو سسٹم کے ذریعے الیکٹرک کار میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ کار کا کمبسشن انجن فعال رہے گا جس کے ذریعے کار بیک وقت پٹرول اور بجلی دونوں پر چل سکے گی۔
الیکٹرک کاریں کم رفتار ہوتی ہیں جنہیں موٹر ویز اور ہائی ویز پر نہیں چلایا جاسکتا۔ نئی الیکٹرک کار خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے والے اپنی پٹرول کاریں کم قیمت پر الیکٹرک کار میں تبدیل کروا سکیں گے جس کا 7 کلو واٹ کا بیٹری پیک درآمد شدہ لیتھیم آئرن فاسفیٹ سیلز سے تیار کیا گیا ہے۔
بیٹری کم از کم 4 سے 5 سال تک چل سکتی ہے جس کا چارجنگ سائیکل 4000بار مکمل کیا جاسکتا ہے۔ عام کار کو بجلی پر منتقل کرنے میں 3 لاکھ روپے لاگت آتی ہے۔ بیٹری کے ساتھ سسٹم کی لاگت کم ہوسکتی ہے۔ بیٹری 4 سے 5 گھنٹے میں بجلی کے 7 یونٹس میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔
ایک بیٹری کو چارج کرنے پر کم از کم 40 اور زیادہ سے زیادہ 140 روپے لاگت آتی ہے۔ اوسطاً 100 روپے میں چارج ہونے والی بیٹری 80 کلومیٹر تک چلائی جاسکتی ہے۔ گاڑی کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ مہران، ایف ایکس، خیبر، شیراڈ اور دیگر گاڑیاں بھی الیکٹرک پر منتقل ہوسکتی ہیں۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ کار میں نصب واٹر پروف موٹر پانی میں چلائی جاسکتی ہے۔مسلسل چارج ہونے کی صورت میں خودکار سسٹم چارجنگ روک سکتا ہے۔ سرکٹ گرم ہوں تو 60 سینٹی گریڈ کے درجۂ حرارت پر بجلی کی فراہمی بھی روک دی جاتی ہے۔ مسافر آگ لگنے کے حادثات سے محفوظ رہتے ہیں۔
عثمان انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کا کہنا ہے کہ کار کے پروٹوٹائپ کا معائنہ ہر شہری کرسکتا ہے۔ ہم نے یہ پراجیکٹ 6 ماہ میں مکمل کیا۔ امریکا میں مقیم پاکستانی سید آصف حسن کا اس میں اہم کردار ہے جو پراجیکٹ کے تمام اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی عام کرنے کیلئے کمرشل پیداوار شروع کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
اپریل
امریکہ اور اسرائیل شیطان کا سب سے بڑا مظہر ہیں: نصر اللہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن
اگست
مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا اعلان
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت کی مصنوعی ذہانت (AI)
دسمبر
750 فلسطینی قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:صہیونی جیل انتظامیہ فلسطینی قیدیوں بالخصوص دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد
جون
بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، سندھ میں آج بڑے سیلاب کا خطرہ
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے ستلج میں آج پھر پانی چھوڑ
ستمبر
پاکستان کی اومان کو وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے گوادر، کراچی پورٹس کے استعمال کی پیشکش
?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی
مارچ
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونیوں کا ایک اور جرم منظرعام پر
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: میڈیا نے بتایا کہ ہند رجب نامی فلسطینی لڑکی کی
فروری
صیہونی حکومت کی معیشت کے تاریک افق
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ریخمین یونیورسٹی کے تھنک ٹینکس میں
دسمبر