?️
سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارم اوپن ا ے آئی نے روزگار حاصل کرنے کے لیے لنکڈن کے ٹکر کا اے آئی پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
اوپن اے آئی نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جلد ہی کمپنی ’اوپن اے آئی جاب پلیٹ فارم‘ نامی نیا پلیٹ فارم متعارف کرائے گی۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ پلیٹ فارم کو آئندہ سال 2026 کے وسط تک متعارف کرایا جائے گا.
مذکورہ پلیٹ فارم ملازمت کی تلاش کرنے والوں انسانوں اور کمپنیوں کو جوڑنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرے گا اور خاص طور پر لنکڈن جیسی بڑی پروفیشنل نیٹ ورکنگ سروسز کا مقابلہ کرے گا۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اے آئی ٹولز کی مدد سے امیدواروں اور ملازمتوں کے درمیان بہترین میچنگ کی جائے گی، یعنی کمپنیوں کی ضرورت کو اور افراد کی مہارتوں کو ایک-دوسرے سے جوڑا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ پلیٹ فارم پر لوکل کاروباروں اور حکومتوں کی ملازمتوں پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔
پلیٹ فارم میں چھوٹے مقامی کاروباروں اور حکومتی اداروں کے لیے الگ ٹریک ہوگا تاکہ وہ اے آئی کی مدد سے ٹیلنٹ کو آسانی سے تلاش کر سکیں۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ علاوہ ازیں اوپن اے آئی ایک سرٹیفیکیشن پروگرام بھی شروع کرنے جا رہا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو اے آئی کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ پروگرام اوپن اے آئی اکیڈمی کے ذریعے پیش کیا جائے گا، جسے مختلف کمپنیوں کے تعاون سے جاری رکھا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق ایک ایسا ہی مخصوص پروگرام والمارٹ کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 2030 تک ایک کروڑ امریکیوں کو اے آئی کی تربیت اور سرٹیفیکیٹ فراہم کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
سڈنی میں فائرنگ کے بعد اسرائیل کا آسٹریلیا پر سخت تنقید
?️ 14 دسمبر 2025 سڈنی میں فائرنگ کے بعد اسرائیل کا آسٹریلیا پر سخت تنقید
دسمبر
سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے
اگست
غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 92 تک پہنچی
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں اسرائیلی فوج
دسمبر
مظفر گڑھ میں آگ لگنے سے شیرخوار بچے سمیت 7 افراد جاں بحق
?️ 17 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گھر میں آگ
اکتوبر
شام کے خلاف جنگ نے مغرب کی منافقت کو بے نقاب کر دیا: شامی صدر کی مشیر
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینه شعبان نے شام اور اس ملک
نومبر
صنعا شمالی یمن میں سعودی فوجی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر برہم
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ایوان نمائندگان نے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ میں
مئی
قومی اسمبلی: 94 کھرب 15 ارب روپے کے ٹیکسز کے ساتھ مالی سال 24-2023 کا بجٹ منظور
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس کا ہدف
جون
ایک اور قانونی ڈیڈلائن پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کی ناکامی کا امکان
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف
فروری