?️
بیجنگ (سچ خبریں)دنیا کے بیشتر ممالک میں ابھی تک تو فائیو جی انٹرنیٹ سروس بھی شروع نہیں ہوئی اور چین نے ونٹر اولمپکس کے دوران 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔6 جی ٹیکنالوجی کو کمرشل بنیادوں پر متعارف کرانے کا آغاز 2030 میں متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرمائی اولمپکس کے دوران چین کی ٹی شنگوا یونیورسٹی کے ماہرین نے تجرباتی وائرلیس کمیونیکشن لائن جنوری 2022 میں اولمپکس کمپاؤنڈ میں بچھائی تھی، جس سے دس ہزار سے زائد ویڈیوز کو بیک وقت فیڈ کیا جاسکتا ہے۔اس تجربے کی مدد سے ایک سیکنڈ میں ایک کلومیٹر کے رقبے پر ایک ٹی بی ڈیٹا ٹرانسمیٹ کرنے کے قابل ہوگئے، جس کے بعد چین کو 6 جی کی عالمی ریس کی قیادت میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق موبائل ڈیوائسز میں تاحال الیکٹرو میگنیٹک ویوز استعمال کے جاتے ہیں جو ریاضیاتی نکتہ نظر سے محض 2 ڈی ہیں جب کہ کورٹیکس الیکٹرو میگنیٹک ویوز تھری ڈی ہوتی ہیں اور اس کے نتیجے میں کمیونیکشن بینڈ ودتھ میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کیلئے بڑا چیلنج گھومنے والی لہروں کے فاصلے کو بڑھانا ہوتا ہے اور ایسا کرنے سے کمزور سگنل ہائی اسپیڈ ڈیٹا ٹرانسمیشن کو مشکل بنادیتے ہیں۔
اس رکاوٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی سائنسدانوں نے ایک منفرد ٹرانسمیٹر تیار کیا جو زیادہ فوکس ورٹیکس بیم تیار کرتا ہے اور اس سے لہروں کے گھومنے کا عمل 3 مختلف موڈز میں تقسیم ہوجاتا ہے، جس کے بعد ریسیونگ ڈیوائس بڑی مقدمار میں ڈیٹا کو اسپلٹ سیکنڈ میں پک اور ڈی کوڈ کرسکتی ہے۔چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 جی ٹیکنالوجی کو کمرشل بنیادوں پر متعارف کرانے کا آغاز 2030 میں متوقع ہے۔
مشہور خبریں۔
55 فیصد صیہونی اب بھی ایرانی حملے سے خوفزدہ
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: ایک صیونیستی میڈیا نے اپنے تازہ ترین سروے کے نتائج
جون
نیب ریفرنس: اسحٰق ڈار کو احتساب عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا
?️ 15 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں
نومبر
ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے کی پیشکش مسترد
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے جنیوا مذاکرات میں یورینیم کی مکمل بندش کی
جون
80 فیصد چینیوں کی نظر میں امریکہ یوکرین کی جنگ کا اصل مجرم
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سنگھوا یونیورسٹی کے سینٹر فار انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجی کے سروے
مئی
پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد جمع
?️ 5 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف حکومتی
مئی
واٹس ایپ میں ’چیٹ میڈیا ہب‘ فیچر متعارف ہونے کا امکان
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کے لیے ایک نیا فیچر
مئی
کیا یوکرین اپنے دہشت گردانہ حملےجاری رکھے گا؟
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:روسی سرزمین پر حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے، روسی وزارت
اگست
حزب اللہ کی طاقت برقرار
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیوز نیٹ ورک 24 نے اعتراف کیا ہے کہ
جولائی