چین  نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

رچین  نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

🗓️

بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا ہے اور بہت جلد مصنوعی چاند کو متعارف کروا دے گا جس میں زمین کے سیٹلائیٹ جیسی کشش ثقل اور ماحول موجود ہوگا۔ چین کی جانب سے شوژو نامی شہر میں ایک ایسا تحقیقی مرکز تعمیر کیا جارہا ہے جہاں چاند جیسا ماحول تشکیل دیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے شوژو نامی شہر میں ایک ایسا تحقیقی مرکز تعمیر کیا جارہا ہے جہاں چاند جیسا ماحول تشکیل دیا جائے گا، یہ اپنی طرز کا پہلا تحقیقی ادارہ ہوگا جہاں مقناطیس کو استعمال کر کے چاند جیسے ماحول کو بنایا جائے گا۔اس مرکز کے اندر ایک ویکیوم چیمبر ایک چھوٹے چاند کا گھر ہوگا جہاں چاند کی سطح جیسی چٹانیں وغیرہ موجود ہوں گی۔

چائنا یونیورسٹی آف مائننگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدان لی ریولین نے بتایا کہ اس مرکز سے چین کے خلائی منصوبوں کو تقویت ملے گی اور ماہرین کو مختلف باتوں کی کھوج کرنے مین مدد مل سکے گی، جیسے چاند پر انفراسٹرکچر کی تعمیر وغیرہ۔چین کی جانب سے خلائی پروگرامز پر اربوں ڈالرز خرچ کیے جارہے ہیں اور متعدد مشنز روانہ کیے گئے ہیں جیسے چاند کے تاریک حصے پر دنیا کا پہلا مشن بھیجنا اور 2021 میں مریخ پر پہلے مشن کا کامیابی سے پہنچنا۔

چین نے 2021 میں روس کے ساتھ مل کر چاند پر ایک مشترکہ تحقیقاتی مرکز کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ وہ 2030 تک چاند پر اپنے خلا بازوں کو بھیجنے کا بھی خواہش مند ہے۔چینی سائنس دانوں کو توقع ہے کہ مصنوعی چاند مستقبل میں چاند پر بھیجے جانے والے مشنز میں اہم کردار ادا کرسکے گا جبکہ خلا بازوں کو کم کشش ثقل کے لیے تیار ہونے کا موقع مل سکے گا۔

لی ریولین نے بتایا کہ اس سے یہ تعین کرنے میں بھی مدد مل سکے گی کہ مہنگی اور بھاری مشینری کو وہاں پہنچانے سے قبل چاند کی سطح پر تھری ڈی پرنٹنگ ممکن ہے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ چاند جیسے ماحول میں کچھ تجربات سے ہمیں چند اہم اشارے بھی مل سکیں گے جیسے چاند کی سطح کے اندر کہاں پھنسے ہوئے پانی کو دیکھنا چاہیئے وغیرہ۔مگر چاند جیسے ماحول کے لیے تیار ہونے والے کمرے میں مقناطیسی کشش کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے سائنسدانوں کو ابھی متعدد ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں قتل و غارت کی نا قابل تصور رفتار: گوٹیرس

🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اعلان کیا کہ

عمران خان ایک بار پھر دشمنوں کے سامنے سرخرو ہو گئے

🗓️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا

بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان

🗓️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت

تارکین وطن کے لئے ٹرمپ کا سخت پیغام

🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

بھارت کا ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ

🗓️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے

صہیونی صحافی اور سعودی تجزیہ نگار کے درمیان زبانی تکرار، وجہ؟

🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی صحافی ایدی کوہن اور سعودی تجزیہ نگار عبداللہ غانم القحطانی

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ

🗓️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر

صیہونی فوجی غزہ نامی ایک بڑی گھات میں داخل

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق ایک ہفتے سے زیادہ زمینی پیش قدمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے