?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا،کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان اُن ترقی یافتہ ملک کی صف میں کھڑا ہو گیا جہاں توانائی کے ذرائع شامل ہو جائیں گے، یہ یونٹس ماحول دوست ہیں، شہری ایک مہینے بعد یہاں سے گاڑیاں چارج کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس کے صدر یاسر الیس نے نجی کمپنی کی جانب سے فاسٹ چارجنگ اسٹیشن تعمیر کیا گیا ہے۔کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے یہ یونٹ پاکستان میں ہی تیار کیے گئے ہیں، کمپنی ان اسٹیشنز کو گیس اور پیڑول پمپس کی طرح لگانے جا رہی ہے، ابتدائی طور پر پاکستان کے 8 بڑے شہروں میں 60-120 یونٹ تعمیر کیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یونٹ سولر انرجی پر بھی تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس یونٹ پر پچیس منٹ میں گاڑی کی بیٹری کو فل چارج کیا جائے گا، یہ پیٹرول اور گیس کے مقابلے میں کم قیمت اس لیے ہوگی کہ سولر کے ذریعے بجلی حاصل کی جائے گی۔چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ ’چین اور بھارت کے بعد پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے، اگر یہ اسٹیشن لگ جائیں تو ملک میں الیکٹریکل گاڑیاں خود بہ خود چلنا شروع ہوجائیں گے کیونکہ دو سے ڈھائی ہزار میں گاڑی چارج ہو گی جو تین سو کلو میٹر چلے گی‘۔
چارجنگ یونٹ یا اسٹیشن میں 30 کلو واٹ، 60 کلو واٹ، 120 کلو واٹ کے چارجرز لگائے گئے ہیں، ہر چارجر اپنی طاقت کے اعتبار سے اتنی جلدی گاڑی چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جیسے 120 کلو واٹ کا چارجر 30 منٹ میں گاڑی چارج کرسکے گا۔
اس موقع پر اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے صدر سردار الیاس کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا مستقبل الیکٹرک وہیکلز کا ہے، آنے والے دنوں میں الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ہوں گی، گاڑیاں مقامی سطح پر بننے سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا، اگلے ماہ لاہور، ملتان اور کھاریاں میں چارجنگ اسٹیشنز کا افتتاح کیا جائے گا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’پچاس روپے فی کلو وواٹ کے حساب سے گاڑی چارج کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کب تک صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کو چھپائے گا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل
جنوری
صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں شام کا موقف
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عبوری حکومت کے بعد کے شام جس مرحلے سے گزرے گا،
دسمبر
روس اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھتا ہوا
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: ماسکو میں تاجکستان کے سفیر دولت شاہ گول محمد زادہ نے
اپریل
عرب دنیا کی سب سے بڑی فوج طاقت کون؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: خصوصی ملٹری ویب سائٹ نے مصری فضائیہ کو جنگی طیاروں
جولائی
ریپبلکن امیدواروں کے سروے میں ٹرمپ کو برتری حاصل
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:ایسے میں جب ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کچھ ریپبلکن شخصیات کے
مارچ
2024 میں روسی فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
دسمبر
امریکا کے لیئے اب افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
?️ 13 مارچ 2021(سچ خبریں) بائیڈن انتظامیہ نے افغان امن عمل میں آنے والے ڈیڈ
مارچ
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں مظاہرہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر اس
فروری