?️
سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں نمایاں اضافے کے اعلان کے بعد ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل نے 600 ٹن (15 لاکھ) آئی فون چارٹر پروازوں کے ذریعے بھارت سے امریکا منتقل کردیے۔
عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایپل کے اس اقدام کا مقصد محصولات سے بچنےکی کوشش تھا۔
تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ چین سے درآمدات پر ایپل کے بہت زیادہ انحصار کی وجہ سے امریکا میں آئی فونز کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، کیونکہ چین ان آلات کا ایک بڑا پیداواری مرکز ہے، جس پر ٹرمپ کی طرف سے 125 فیصد کی سب سے زیادہ شرح سے محصول عائد کیا گیا ہے۔
یہ اعداد و شمار بھارت سے درآمدات پر عائد 26 فیصد کے محصول سے کہیں زیادہ ہیں، لیکن اس ہفتے ٹرمپ کی طرف سے چین کے علاوہ باقی ممالک کے لیے ٹیرف کا نفاذ 90 دن کے لیے معطل کرنے کے اعلان کے بعد سے بھارت سے درآمدات پر بھی محصول کا نفاذ موخر ہوگیا ہے۔
ایپل کی اس منصوبہ بندی سے واقف ایک ذریعے نے کہا کہ امریکی کمپنی ’ٹیرف کو شکست دینا چاہتی تھی۔‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ کمپنی نے بھارتی ہوائی اڈے کے حکام سے درخواست کی کہ جنوبی ریاست تامل ناڈو کے چنئی ایئرپورٹ پر کسٹم کلیئرنس کے لیے درکار وقت کو 30 گھنٹوں سے کم کر کے 6 گھنٹے کر دیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی مینوفیکچرنگ حب کے ہوائی اڈے پر نام نہاد ’گرین کوریڈور‘ کا انتظام اس ماڈل کی تقلید کرتا ہے جو ایپل، چین کے کچھ ہوائی اڈوں پر استعمال کرتا ہے۔
ذرائع اور ایک بھارتی سرکاری اہلکار نے بتایا کہ مارچ سے تقریباً 6 کارگو طیارے جن میں سے ہر ایک کی گنجائش 100 ٹن ہے، پرواز کر چکے ہیں، جن میں سے ایک نے اسی ہفتے اڑان بھری جب نئے ٹیرف نافذ ہوئے۔
رائٹرز کے لگائے گئے تخمینے کے مطابق ایک آئی فون 14 اور اس کے چارجنگ کیبل کا پیک شدہ وزن تقریباً 350 گرام ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کچھ پیکنگ وزن کو مدنظر رکھتے ہوئے 600 ٹن کے کل کارگو میں تقریباً 1.5 ملین آئی فونز شامل تھے۔
ایپل اور بھارت کی وزارت ہوا بازی نے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا، جبکہ تمام ذرائع نے ’رائٹرز‘ سے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔
ایپل دنیا بھر میں سالانہ 22 کروڑ سے زیادہ آئی فون فروخت کرتا ہے، اور کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کا اندازہ ہے کہ اب امریکا میں آئی فون کی کُل درآمدات کا پانچواں حصہ بھارت سےاور باقی چین سے آتا ہے۔
ٹرمپ نے بدھ تک چین پر امریکی محصولات میں مسلسل اضافہ کیا، جو پہلے 54 فیصد سے بڑھ کر اب 125 فیصد ہو گئے۔
روزن بلٹ سیکیورٹیز کے تخمینوں پر مبنی حسابات سے پتا چلتا ہے کہ 54 فیصد کی ٹیرف شرح پر، امریکا میں اعلیٰ ترین آئی فون 16 پرو میکس کی 1599 ڈالر لاگت بڑھ کر 2300 ڈالر ہو جاتی۔
اتوار کی شفٹیں
ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت میں، ایپل نے آئی فون پلانٹس میں معمول کی پیداوار میں 20 فیصد اضافے کے اپنے ہدف کو پورا کرنے کے لیے فضائی ترسیل میں اضافہ کیا، پیداوار میں یہ اضافہ کارکنوں کو شامل کر کے اور سب سے بڑی فاکس کون انڈیا فیکٹری میں عارضی طور پر اتوار کے دن بھی کام جاری رکھ کر حاصل کیا گیا۔
دو دیگر براہ راست ذرائع نے تصدیق کی کہ چنئی میں فاکس کون پلانٹ اب اتوار کو بھی چلتا ہے، جو عام طور پر چھٹی کا دن ہوتا ہے۔ اس پلانٹ نے گزشتہ سال 2 کروڑ آئی فون تیار کیے تھے جن میں آئی فون 15 اور 16 کے نئے ماڈلز شامل ہیں۔
چونکہ ایپل چین سے باہر اپنی مصنوعات کی پیداوار کو متنوع بنا رہا ہے، اس سلسلے میں اس نے بھارت کو ایک اہم کردار کے لیے تیار کیا ہے، اس کے دو اہم سپلائرز، فاکس کون اور ٹاٹا، کے وہاں کُل تین کارخانے ہیں اور دو مزید تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
ایک سینئر بھارتی اہلکار نے بتایا کہ ایپل نے 8 ماہ تک چنئی میں کسٹم کلیئرنس تیز کرنے کی منصوبہ بندی کی، اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے بھی حکام سے ایپل کی مدد کرنے کو کہا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں بم دھماکے اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 18 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک بس میں بم دھماکے اور ہیلی
مارچ
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ10لاکھ ڈوز لے کر
جون
حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے: وزیر اعظم
?️ 10 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت
جون
یورپی یونین کا مستقبل کیا ہوگا ؟
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا آغاز، انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں میں
فروری
جرمنی یوکرین کی فوج کو چار ہووٹزر 2000 توپیں فراہم کرنے کا خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن وزیر دفاع کرسچن لیمبریچٹ نے کہا کہ یہ
ستمبر
امریکی سینیٹ نے "حکومتی شٹ ڈاؤن” کو ختم کرنے کے ڈیموکریٹس کے منصوبے کو مسترد کر دیا
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کی سینیٹ نے وفاقی حکومت کو عارضی طور
اکتوبر
شمال مغربی شام میں الجولانی کے دہشتگرد گروہ کے حملوں میں کتنے شہری مارے گئے ہیں؟امریکہ کا اعتراف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلیجنس ادارے (ODNI) کی سالانہ رپورٹ میں ایک
مارچ
جادوئی چراغ ؛ میدان جنگ میں اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کے لیے ایک گائیڈ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے
اپریل