ٹک ٹاک کا ’اسٹیم‘ فیڈ تک تمام صارفین کو رسائی دینے کا اعلان

🗓️

سچ خبریں: شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں اور طلبہ میں مقبول ’اسٹیم‘ فیڈ تک تمام صارفین کو رسائی دینے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کو ابتدائی طور پر مارچ 2023 میں متعارف کرایا تھا اور مذکورہ فیڈ کو نوجوانوں اور طلبہ کے لیے ہی پیش کیا گیا تھا۔

لیکن اب ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ فیڈ تک اب بڑی عمر کے صارفین کو بھی رسائی دی جائے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ’اسٹیم‘ فیڈ پر تمام عمر کے افراد کو رسائی دینے کے پہلے مرحلے میں امریکا، برطانیہ اور آئر لینڈ جیسے ممالک کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں صارفین کے لیے مذکورہ فیڈ کو بائی ڈیفالٹ کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیڈ کو اب 18 سال سے زائد عمر افراد بھی دیکھ سکیں گے، اس سے قبل مذکورہ فیڈ صرف 18 سال تک کے صارفین کو دکھائی دیتی تھی۔

ممکنہ طور پر کمپنی دوسرے مرحلے میں مزید ممالک میں بھی ’اسٹیم‘ فیڈ تک ہر عمر کے صارفین کو بھی رسائی دے گی۔

’اسٹیم‘ یعنی ’سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ‘ کے موضوعات پر بنائی جانے والی تمام ویڈیوز کو ایک ہی فیڈ میں دکھایا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انٹرنیشنل فیکٹ چیکر تنظیم ’پوائنٹر‘ اور ’کامن سینس نیٹ ورک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

’اسٹیم‘ فیڈ کو اب بھی پوری دنیا میں متعارف نہیں کرایا گیا، درجنوں ممالک کے طلبہ بھی فی الحال مذکورہ فیڈ تک رسائی سے محروم ہیں، لیکن ترتیب وار کمپنی اس فیڈ کو وسعت دے رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا بحرانی مثلث؛ سیاسی بحران، معاشی مسائل اور دہشت گردی

🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کا باغی اتحاد

پی ڈی ایم اختلاف وسیع اور شدید ہو گیا

🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٖڈی ایم شدید اختلاف ہو گیا ہے اور 

فلسطینی قیدیوں کا اسرائیلی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے بغیر کسی الزام کے حراست میں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے

🗓️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے

بحرین کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شمولیت سے انکار

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی انتخابی ویب سائٹ

غزہ سے جنین تک فلسطینی غزہ

🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کا نام لیا جاتا ہے

صہیونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے مختلف لیورکا استعمال 

🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن اسٹینلی کوہن نے

کورونا پروگرام کے200 عرب ڈالر کہاں گئے؟

🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی وفاقی واچ نے اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے