?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے ’ایفیکٹ کریئیٹر ریوارڈز‘ فیچر کو مزید آسان کرتے ہوئے دیگر ممالک میں بھی اسے متعارف کرادیا۔
اب امریکا اور چند یورپی ممالک کے علاوہ ایشیائی ممالک کے صارفین نے بھی وائرل فلٹرز اور افیکٹس بناکر ان سے پیسے کما سکیں گے۔
ٹک ٹاک نے مذکورہ فیچر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جنوبی کوریا، ملائیشیا،آسٹریلیا، ویتنام، برازیل، کینیڈا، جاپان، انڈونیشیا، فن لینڈ، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، فلپائن اور پولینڈ میں بھی متعارف کرادیا۔
اس سے قبل ’ایفیکٹ کریئیٹر ریوارڈز‘ صرف امریکا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا تھا اور وہاں کے صارفین مئی 2023 سے اس فیچر کے تحت پیسے کما رہے تھے۔
اب فیچر کو مزید ممالک تک پھیلایا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے مرحلے میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں بھی اسے پیش کیا جائے گا۔
اگرچہ یہ ٹک ٹاک کا فیچر ہے لیکن یہ ویڈیو ایپلی کیشن سے الگ ایپ ہے، جس پر صرف اور صرف وائرل فلٹرز اور افیکٹس کو بنا کر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
صارفین فلٹرز، افیکٹس اور گیمز کو بنانے کے بعد ٹک ٹاک افیکٹ ہاؤس (effecthouse.tiktok.com) پر اپلوڈ کرتے ہیں، جہاں سے مذکورہ افیکٹس کو ٹک ٹاک ویڈیوز کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
صارفین کی جانب سے بنائے گئے افیکٹس اور وائرل کو پہلے تین ماہ کے دوران 5 لاکھ ویڈیوز میں استعمال کرنے پر 700 امریکی ڈالر کی رقم ادا کی جاتی تھی لیکن اب اس میں مزید آسانی کردی گئی ہے۔
اب صارفین کی جانب سے بنائے گئے کسی بھی فلٹر یا افیکٹس کو استعمال کرنے کی حد ایک لاکھ تک کردی گئی ہے، جس کے بعد بنانے والوں کو پیسے ملنا شروع ہوجائیں گے لیکن اس سے کتنے پیسے دیے جائیں گے، کمپنی نے فوری طور پر واضح نہیں کیا۔
اسی طرح بنائے گئے فلٹر اور افیکٹس کو تین ماہ کے بعد ایک لاکھ سے زائد ویڈیوز میں استعمال کیے جانے پر بنانے والے کو مزید پیسے دیے جائیں گے اور ہر ایک لاکھ کے بعد صارفین کو اضافی پیسے دیے جاتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صدی کے جرائم کی ذمہ داری عرب ممالک پر: انصار اللہ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین
مئی
سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی
?️ 22 مئی 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا
مئی
ٹرمپ کا امریکی انتخابی نظام میں تبدیلی کا منصوبہ
?️ 1 ستمبر 2025ٹرمپ کا امریکی انتخابی نظام میں تبدیلی کا منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر
کیا بہروز سبزواری نے پیسوں کی خاطر عمران خان پر شراب نوشی کا الزام لگایا؟
?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سینیئر اداکار
جون
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی
اپریل
عراق میں ترکی کی جارحیت پر حکومت کا موقف
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ
اکتوبر
امریکہ کا خطے میں جدید ترین ڈرون بیڑے تعینات کرنے کا ارادہ
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: بحرینی اخبار الایام نے امریکی بحریہ کے پانچویں بحری
اگست
یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انصاراللہ کے ٹھکانوں پر
جنوری