🗓️
نیویارک (سچ خبریں ) ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) پہلے ہی روز متنازعہ ہوگئے ہیں اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ان کی ایک پرانی ٹویٹ ہے جو انہوں نے گیارہ سال پہلے کی تھی جب وہ ٹویٹر کے ملازم بھی نہیں تھےاس حوالے سے مختلف طرح کے سولات کئےجا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے سی ای او پراگ اگروال کو اپنی ایک پرانی ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پراگ اگروال نے 2010 میں ایک ٹوئٹ کی جب وہ ٹوئٹر کے ملازم بھی نہیں تھے۔
اپنے پرانے ٹوئٹ میں انہوں نے امریکا میں نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کا مذاق اڑانے والے ایک مزاح نگار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’ اگر وہ مسلمانوں اور انتہا پسندوں کے درمیان فرق نہیں کریں گے تو پھر میں سفید فام لوگوں اور نسل پرستوں میں فرق کیوں کروں‘‘۔
اس ٹوئٹ کو بنیاد بناکر امریکی ریاست کولوراڈو کے چوتھے کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرنے والے کین بک نے سوال اٹھایا ہے کہ صارفین ٹوئٹر کے نئے سی ای او پر کس طرح اعتماد کریں کے وہ سب کے ساتھ یکساں برتاؤ کریں گے؟۔
اس کے علاوہ امریکی سینیٹر مارشا بلیک برن نے بھی پراگ اگروال کی پرانی ٹوئٹ کو بنیاد بنا کر کہا کہ یہ ہیں ٹوئٹر کے نئے سی ای او جو فیصلہ کرنے جا رہے ہیں کہ ٹوئٹر پر کس قسم کی تقریر کی اجازت ہے؟واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد بھارتی نژاد امریکی پراگ اگروال کو کمپنی کا نیا سی ای او منتخب کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو عامر لیاقت کے بارے میں کیا بتایا گیا
🗓️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
رواں مالی سال: حکومت نے بینکوں سے 18 کھرب کے قرضے لے لیے
🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا بجٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے
مارچ
شہباز گل کیس کی سماعت
🗓️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے
اگست
پاکستان میں 78 فیصد گھرانوں تک قدرتی گیس نہیں پہنچ پاتی
🗓️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان میں 78 فیصد گھرانوں کو قدرتی گیس تک
ستمبر
جرمن پولیس کی فرینکفرٹ میں جنگلوں کی تباہی کے خلاف کارروائی
🗓️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:Tagus Spiegel اخبار کے مطابق جرمن پولیس نے ان ماحولیاتی کارکنوں
جنوری
ہردل عزیز کمانڈر شہید سلیمانی
🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:دشمن قاسم سلیمانی کے نام والی پوسٹ کو سوشل میڈیا سے
جنوری
اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی
🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا
ستمبر
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر
🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے
فروری