ٹوئٹر سے مماثل پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت میں اچانک اضافہ

🗓️

سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مماثلت رکھنے والے ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت میں اچانک اضافے نے سب کو حیران کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق صرف گزشتہ ہفتے کے ایک ہی دن میں ’بلیو اسکائی‘ پر10 لاکھ نئے صارفین نے اکاؤنٹس بنائے اور مذکورہ اکاؤنٹس کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ اتنے اکاؤنٹ گزشتہ ایک سال میں بھی پلیٹ فارم پر نہیں بنائے گئے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ کے مطابق ’بلیو اسکائی‘ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر 15 منٹ میں پلیٹ فارم پر تقریباً 10 ہزار نئے اکاؤنٹس بنائے جا رہے ہیں۔

حیران کن طور پر ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت گزشتہ ہفتے اچانک اس وقت بڑھنا شروع ہوئی جب کچھ میڈیا کے اداروں سمیت معروف شخصیات نے ایکس یعنی ٹوئٹر کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔

اب تک متعدد برطانوی، امریکی اور یورپی ممالک کے مختلف میڈیا ہاؤسز ایکس یعنی ٹوئٹر کو چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ امریکا کے متعدد سیاست دان، سماجی رہنما اور صحافیوں نے بھی ایکس کے اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا کے اداروں اور شخصیات کی جانب سے مذکورہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب کہ امریکا میں ایکس کے مالک ایلون مسک کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم حکومتی عہدہ دینے کا اعلان کیا۔

ایلون مسک نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی مانے جاتے ہیں اور ان پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے پر بھی تنقید کا سامنا رہتا ہے، اسی وجہ سے بھی لوگوں اور اداروں نے ان کے پلیٹ فارم ایکس کو چھوڑنے کا اعلان کیا، جس کے بعد ’بلیو  اسکائی‘ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

’بلیو  اسکائی‘ تقریباً ایکس جیسا ہی پلیٹ فارم ہے، اس میں زیادہ تر وہی فیچرز ہیں جو کہ ٹوئٹر میں ہوتے تھے، تاہم فوری طور پر بلیو اسکائی میں ہیش ٹیگز جیسے مقبول فیچرز اچھی طرح کام نہیں کر رہے۔

’بلیو اسکائی‘ کو ڈی سینٹرلائزڈ رکھا گیا ہے، یعنی صارفین کی اپنی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کا ڈیزائن کس طرح تیار کرتے ہیں اور ساتھ ہی انہیں یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ چاہیں تو اپنے اکاؤنٹ کا ڈیٹا بلیو اسکائی کے سرور کے بجائے اپنے سرور پر رکھیں۔

’بلیو اسکائی‘ کو 2019 میں بنایا گیا تھا، تاہم اس کی آزمائش اپریل 2023 میں شروع کی گئی تھی، جس کے بعد فروری 2024 میں مذکورہ پلیٹ فارم کو متعارف کرایا گیا تھا۔

گزشتہ 10 ماہ میں بلیو اسکائی پر بنائے گئے اکاؤنٹس کی تعداد 10 لاکھ سے بھی کم تھی لیکن گزشتہ ایک ہفتے میں پلیٹ فارم پر 10 لاکھ سے زائد نئے اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اب ہر 15 منٹ میں بلیو اسکائی پر 10 ہزار نئے اکاؤنٹس بنائے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی اسلحہ ساز کمپنیوں کی امداد بند کی جائے:برطانوی عوام

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی کی حامی برطانوی سماجی تنظیموں نے اس ملک کی حکومت

مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید

🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں آئیل فلیڈ میں کام

سعودی عرب اور قطر کا اسرائیل پر جنگ روکنے کے لیے عالمی دباؤ کا مطالبہ

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور قطر کے رہنماؤں نے سعودی ولی عہد محمد

تل ابیب حکومت کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے مغرب کا محتاج

🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی خطے میں صیہونی مجرمانہ حکومت کی طرف سے

پہلی بار ملک اور قوم کو مضبوط بنانے پر کام ہورہا ہے: گورنرپنجاب

🗓️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پہلی

انصار اللہ ڈرون اور میزائل سے لیس

🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین

کینیڈا کے ایک اور اسکول سے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت

🗓️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:اپنے آپ کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں قرار دینے

لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچواں نمبر

🗓️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے