?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی بندش پر پی ٹی اے کے قول و فعل میں واضح تضاد سامنے آگیا جہاں چیئرمین پی ٹی اے کے بیانیے کے برعکس وزارت داخلہ نے ہی ایکس کی بندش کا حکم دیا تھا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو لکھا گیا خط منظر عام پر آیا ہے جس میں واضح طور پر اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کی فوری بندش کے احکامات دیے گئے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے 17 فروری 2024 کو پی ٹی اے کو خط لکھا گیا تھا خط میں ٹوئٹر کی فوری بندش کے احکامات دیے گئے تھے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ آئندہ احکامات تک ایکس کی سروس بند رکھی جائے۔
پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بندش کے کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ کا خط پیش کیا۔
ڈان نیوز نے خط کی تصدیق کے لیے ترجمان پی ٹی اے سے رابطہ کیا مگر ترجمان پی ٹی اے نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ نے ایکس کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔
ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایکس کی بندش کے حوالے سے ہمارے پاس کچھ نہیں لیکن یہ معاملہ کلیئر ہونا چاہیے یا کسی کو ایکس کی بندش کی ذمہ داری لینی چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا تھا کہ ہمیں واضح ہدایات کے ساتھ سامنے آنا چاہیے، واضح ہونا چاہے کہ ایکس کھلا ہے یا نہیں ورنہ کوئی اس کی ذمہ داری لے، کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن انٹرنیٹ کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بحالی سے متعلق عدالتوں کے احکامات کے باوجود عوام کو وقفے وقفے سے بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو فوری طور پر دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اگست
یورپ اسرائیل کے مغربی کنارے میں غیر قانونی الحاق کے خلاف
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک
اگست
امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں
جون
امریکی قانون سازوں کا جو بائیڈن سے عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 50 کے قریب امریکی قانون سازوں نے امریکی
نومبر
سیلاب متاثرین کوامدادی سامان مہیا، ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ این ڈی ایم اے
?️ 16 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم
اگست
پیپلز پارٹی کا سینیٹر اسحٰق ڈار کو قائد ایوان بنانے پر تحفظات کا اظہار
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نومبر
سرحدی تنازعات کے بارے میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم کا اظہار خیال
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیراعظم نے ایران اور پاکستان کے درمیان
جنوری
نیٹن یاہو شکست سے بچنے کے لیے واشنگٹن کا محتاج
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے ایران کے صہیونی ریاست کے
جون