🗓️
سچ خبریں: واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس میں 2024 کے دوران درجنوں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا۔
درحقیقت میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں اتنے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے کہ متعدد کا صارفین کو علم ہی نہیں ہوسکا یا انہوں نے پر اس توجہ مرکوز نہیں کی۔
یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے خود تسلیم کیا گیا کہ متعدد نئے فیچرز ایسے ہیں جن کا صارفین کو علم نہیں ہوسکا۔
یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے 2024 میں کی جانے والی چند بڑی تبدیلیوں کا ذکر ایک خصوصی میمو میں کیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی مرتب کردہ فہرست میں سب سے اوپر جس فیچر کا ذکر کیا گیا وہ واٹس ایپ ویب پر کانٹیکٹس کو ایڈ کرنا ہے۔
یعنی صارفین اب واٹس ایپ ویب پر بھی کانٹیکٹس کو منیج کرسکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ سہولت مرکزی اکاؤنٹ سے لنک دیگر ڈیوائسز میں بھی دستیاب ہے۔
اس اپ گریڈ کے باعث اب آپ کانٹیکٹس کو صرف واٹس ایپ پر بھی محفوظ کرسکتے ہیں، یعنی انہیں فون پر ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔
واٹس ایپ چیٹس کو آرگنائز کرنے کے لیے میسجنگ پلیٹ فارم میں کاسٹیوم لسٹس اور فیورٹس کا اضافہ بھی کیا گیا۔
ایک اور بڑی تبدیلی ایونٹس فیچر کا اضافہ ہے۔
یعنی اگر آپ دوستوں یا گھر والوں کو کسی جگہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کے اندر ایونٹس فیچر کے ذریعے ایسا کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق ایونٹس فیچر سے صارفین کو نئے ایونٹس ترتیب دینے کا موقع ملتا ہے جبکہ انہیں خودکار ریمائنڈرز موصول ہوتے ہیں۔
2024 میں ویڈیو کالنگ کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے اپ گریڈ کیا گیا اور اب آپ 32 افراد سے ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں جبکہ متعدد فلٹرز اور بیک گراؤنڈز بھی دستیاب ہیں۔
آڈیو کالنگ کے معیار کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے بہتر کیا گیا ہے اور تیز انٹرنیٹ کنکشن پر ایسا خودکار طور پر ہوتا ہے۔
تیز انٹرنیٹ کنکشن پر ویڈیو کالز کے لیے معیاری ریزولوشن کا فیچر بھی اس سال واٹس ایپ کا حصہ بنا۔
میٹا کی زیر ملکیت ایپ نے چینل کیٹیگریز متعارف کرائیں جبکہ تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی۔
اسی طرح چینلز پر وائس اپ ڈیٹس اور 16 ایڈمنسٹریٹر کی سپورٹ کا اضافہ بھی کیا گیا۔
آپ کسی چینلز پوسٹس کو کسی چیٹ یا اسٹیٹس پر بھی فارورڈ کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کو اوپر درج فیچرز کا علم نہیں تھا تو اب آپ انہیں واٹس ایپ پر استعمال کرسکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں گن کلچر کے اثرات
🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ریاست الاسکا کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ایک
فروری
مسئلہ فلسطین پر عرب لیگ کا غیر معمولی اجلاس
🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں: مصری وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ فلسطینی
فروری
غزہ میں فوری جنگ بندی
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق مالٹا کی جانب سے
نومبر
ٹرمپ امریکہ کے مفادات کے بجائے صرف اپنے مفادات دیکھتے ہیں: بولٹن
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:بولٹن نے العربیہ نیٹ ورک سے گفتگو میں اپنی رائے کا
فروری
آل خلیفہ کا صیہونی عہدہ دار کا استقبال،بحرانی عوام کا احتجاج
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:بحرین کے عوام نے اس ملک کے دار الحکومت منامہ اور
مارچ
صہیونی حکومت کا ڈرائیونگ انجن بند
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقے میں 5 ٪ سے زیادہ ٹکنالوجی کمپنیوں کو
ستمبر
عرب ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کا ڈراؤنا خواب
🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی محنت کشوں کی ان کے مشکل حالات اور عرب ممالک
فروری
حمزہ شہباز کو کورٹ سے راحت ملی
🗓️ 24 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن
فروری