🗓️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ پر صارفین کے لئے ایک بڑا مسئلہ چیٹ ہسٹری ری اسٹور کرنے کا تھا جب بیک اپ ہسٹری ری اسٹور کی جاتی تھی، لیکن ٹیلی کمیونیکیشن کے ماہرین نے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کو درپیش دیرینہ مسلئے کا کار آمد متبادل حل پیش کر دیا ہے۔
کافی عرصہ ہو چکا، واٹس ایپ کی جانب سے اس خرابی کا حل پیش نہیں کیا جا سکا ہے، جس کی وجہ سے یوزر کے پاس ‘بیک اپ ری اسٹور’ کو ترک کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا، چیٹ ہسٹری بھی ضایع ہو جاتی ہے۔لیکن اب ٹیلی کمیونیکیشن کے ماہرین نے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کو درپیش دیرینہ مسلئے کا کار آمد متبادل حل پیش کر دیا ہے۔
واٹس ایپ اکاؤنٹ کو گوگل ڈرائیو سے ان لنک کریں۔https://drive.google.com پر جا کر گوگل اکاؤنٹ کو لاگ ان کریں، پھر Settings کو اوپن کریں، Manage Apps پر جائیں، واٹس ایپ میسنجر پر کلک کریں، آپشن پر جا کر پر Disconnect from Drive پر کلک کریں۔اب واٹس ایپ کو ان انسٹال کر دیں۔
اس کے بعد فائل مینیجر کو استعمال کرتے ہوئے ’’/user/Android/Media/com.whatsapp/WhatsApp/Databases‘‘ سے سب سے آخر میں Save کی گئی ڈیٹا بیس فائل کو منتخب کریں اور اس کو ری نیم ’’msgstore.db‘‘ کر کے crypt. ایکسٹینشن کو جوں کا توں رہنے دیں۔
مثال کے طور پر ایکسٹینشن ’’.crypt12‘‘ ہے تو پھر ڈیٹا بیس فائل کا نیا نام ’’msgstore.db.crypt12‘‘ ہونا چاہیے۔ اگر یہ پاتھ موجود نہ ہو تو’’WhatsApp/Databases‘‘ یا پھر ’’/user/WhatsApp/Databases‘‘ کے ساتھ کوشش کریں۔اب واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال کریں اور اکاؤنٹ سے منسلک نمبر کو استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں۔
لاگ ان کرنے کے بعد واٹس ایپ گوگل ڈرائیو سے بیک اپ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، لیکن واٹس ایپ کے ڈرائیو سے ان لنک ہونے کی وجہ سے وہ بیک اپ تلاش نہیں کر سکے گا۔جی ڈرائیو سے بیک اپ میں ناکامی کے بعد واٹس ایپ پہلے سے ری نیم کیے گئے لوکل بیک اپ کو منتخب کر کے کام یابی سے بیک اپ ری اسٹور کر دے گا۔اور چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کرنے کے بعد آپ اپنے واٹس ایپ کو دوبارہ گوگل اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کی اتحادیوں سے ملاقاتیں، نگران حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال
🗓️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے پرانے
جولائی
پیوٹن مخالف موقف امریکی سیاسی کلچر کا حصہ ہے: کریملن
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز
اکتوبر
شوکت ترین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ’مشکوک لین دین‘ کے الزامات مسترد کر دیے
🗓️ 21 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پی اے
اپریل
نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے
اکتوبر
پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ
🗓️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
جنوری
ملک کے کچھ شہروں میں کورونا صورتحال سنگین ہو گئی
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں
اگست
امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کرنے میں شہید سلیمانی کا کردار
🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: شہید سلیمانی کا مکتب ان کی شہادت کے ساتھ نہیں
دسمبر
صیہونی حکومت کے سربراہ کا استعفیٰ
🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ کے دفتر کے سربراہ یوسی امرنی نے آج
نومبر