?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) امریکی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے ایک اور حیرت انگیز فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ واٹس ایپ کے اس اپ ڈیٹڈ ورژن میں یو ڈبلیو پی ایپ کے ذریعے ایموجیز کے لیے شارٹ کٹ متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ نے آفیشل بیٹا چینل پر موجود مائیکرو سافٹ اسٹور کے ذریعے یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم (یو ڈبلیو پی) ایپ کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔واٹس ایپ کے اس اپ ڈیٹڈ ورژن میں یو ڈبلیو پی ایپ کے ذریعے ایموجیز کے لیے شارٹ کٹ متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے واٹس ایپ نے ڈارک تھیم کا فیچر متعارف کروایا تھا جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں دیے گئے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایموجی شارٹ کٹ کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر میں استعمال کنندہ جیسے ہی کولن کے ساتھ کوئی مخصوص کی ورڈ ٹائپ کرے گا تو واٹس ایپ اس کی ورڈ سے متعلقہ ایموجیز ظاہر کرے گا۔یہ فیچر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے لیے کافی پہلے سے ہی دستیاب ہے، تاہم یو ڈبلیو پی صارفین اس سے تاحال محروم تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں نسل پرستانہ فائرنگ؛ 10 افراد ہلاک
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:نیویارک ریاست میں ایک فام نسل پرست شخص کی فائرنگ سے
مئی
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صوبہ سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
مارچ
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 2 روپے سستا
?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی
مارچ
کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے
جون
مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی مظاہرین کے ہاتھوں کنیسٹ کی جانب جانے والی سڑکیں بند
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف
مارچ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری شدید
اگست
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کے 9 اہم مراحل؛ اسرائیل کی شکست اور جنگ بندی پر مجبور ہونے کی کہانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی متعدد مرتبہ جنگ بندی
جنوری