واٹس ایپ نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ کا اہم  فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ

?️

سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے  صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف فیچرز متعارف کرائے ہیں ، جن میں سے چند سے لوگ ناواقف ہیں۔اب واٹس ایپ نے ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو کافی سہولت ملے گی جس میں صارفین اہم ترین اور ضروری پیغامات کو ایک جمع کر سکتے ہیں۔

پیغام رسانی کے لیے استعمال موبائل ایپلی کیشن کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انہیں دن بھر میں دوستوں کی جانب سے سیکڑوں پیغامات موصول ہوتے ہیں۔

میسجز کی بھرمار کی وجہ سے صارفین بعض اوقات اہم ترین پیغام کو نظر انداز کردیتے ہیں یا کوئی ایسا پیغام جسے وہ دوبارہ پڑھنا چاہیں تو پڑھ نہیں پاتے۔مگر اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم آپ کو بتارہے ہیں واٹس ایپ کے ایسے فیچر کے بارے میں، جس کے استعمال سے آپ اہم ترین یا ضروری پیغامات کو ایک جگہ جمع کرسکتے ہیں اور پھر انہیں ایک کلک پر باآسانی پڑھ سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ صارف کو پیغامات ادھر، اُدھر تلاش نہیں کرنا ہوں گے۔ویسے تو واٹس ایپ نے میسجز تلاش کرنے کے لیے سرچ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہوئی ہے، مگر بعض اوقات یہ سر کا درد بن جاتی ہے کیونکہ اگر آپ کوئی بھی ایک لفظ سرچ بار میں تحریر کریں گے تو اُس سے ملتے جلتے پیغامات ظاہر ہونے لگیں گے۔

واٹس ایپ کے ایسے صارفین جو بہت زیادہ پیغامات کی وجہ سے ضروری پیغام کو تلاش نہیں کرپاتے وہ اسٹارڈ میسج کا آپشن استعمال کر کے اپنی پریشانی دور کرسکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہےکہ کسی بھی دوست یا گروپ پر بھیجے گئے  پیغام کو کلک کر کے رکھنا ہے، جس کے بعد اوپر ایک اسٹار کا آپشن ہوگا، اگر آپ اس کو دبا دیں گے تو میسج اسٹارڈ باکس میں جمع ہوجائے گا۔ اس فیچر کو آپ بک مارک بھی سمجھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کھولنے کے بعد سیدھے ہاتھ پر اوپر کی جانب تین نقطے نظر آئیں گے، جن پر آپ کلک کریں گے تو چوتھے نمبر پر سیٹنگز سے پہلے اسٹارڈ میسجز کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے بک مارک کیے گئے پیغامات تک پہنچ جائیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ ایسے پیغامات کو اگر کلک کر کے رکھیں گے تو یہ ان اسٹارڈ ہوکر عام پیغامات میں شامل ہوجائیں گے۔

مشہور خبریں۔

وائٹ ہاؤس دنیا کو مہنگی امریکی توانائی خریدنے پر مجبور کر رہا ہے:کریملن کا انتباہ

?️ 24 ستمبر 2025وائٹ ہاؤس دنیا کو مہنگی امریکی توانائی خریدنے پر مجبور کر رہا

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کو ایک ناکارہ ادارہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت بیان جاری کردیا

?️ 30 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) اقوام متحدہ جو اس وقت ایک ناکارہ اور

فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت

اسلام آباد: بی این پی-مینگل کے رہنماؤں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سینیٹ ہال

غزہ میں اسرائیلی جاسوسوں کی تربیت میں عرب ملک کے کردار کو بے نقاب کرنا

?️ 12 دسمبر 2025سچ خبرین: "الحارث” پلیٹ فارم جو کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے سیکورٹی

فیصل کریم کنڈی کا گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں سے اظہارِ لاعلمی

?️ 30 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں

سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے: فواد چوہدری

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا

یاسر، فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟

?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے