🗓️
سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کو متنبہ کر دیا ہے کہ جعل سازی کے ذریعے بینک اکاؤنٹ اور نجی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سادہ لوح انسان اس فراڈ کا شکار بھی ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر نامعلوم سمت سے ایک لنک موصول ہورہا ہے جس میں صارفین کو چکما دیا جاتا ہے کہ وہ لنک میں موجود سوالات کے جواب دیں جس کے بدلے انہیں انعام کے طور پر رقم یا تحائف دیے جائیں گے، سادہ لوح انسان اس فراڈ کا شکار بھی ہورہے ہیں۔
تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ کس ملک کے شہریوں کے ساتھ یہ جعل سازی ہورہی ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ ایسے کسی پیغام پر کان نہ دھریں بلکہ لنک موصول ہونے کی صورت میں فوری ڈلیٹ کردیں۔ایک رپورٹ کے مطابق Rediroff.com کے نام سے واٹس ایپ پر لنک پھیلائے جارہے ہیں جو شہریوں کو پھنسانے کا جال ہے، یہ پیغام اینڈرائیڈ، آئی او ایس سسٹم اور کمپیوٹر پر بھی ایپ کے ذریعے موصول ہورہا ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد جعل سازی کا شکار بھی ہوچکی ہے۔ فراڈ میں ملوث افراد صارفین کی معلومات حاصل کرکے ان کی ڈیوائس پر کوئی ایپ بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔ وہ صارفین جنہوں نے غلطی سے لنک کھولا ہے وہ فوراً اپنی ڈیوائس کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے صاف کردیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی فیصلے کہاں ہوتے ہیں؟ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: ماڈرن ڈپلومیسی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام
ستمبر
واٹس ایپ اسٹیٹس کی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آسان طریقہ
🗓️ 27 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں)واٹس ایپ نے صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے
جولائی
جسٹس منصور علی شاہ کا موسمیاتی تبدیلی پر توجہ نہ دینے پر اظہار افسوس
🗓️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور
نومبر
جنگ کو طول دینے سے حماس کی شکست نا ممکن
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے حالیہ دنوں میں غزہ کی
دسمبر
نیتن یاہو وائٹ ہاؤس جانے کے لئے بے صبری سے منتظر
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:یدیعوت احارانوت اخبار کے مطابق اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو کی
جون
بدامنی کی نئی لہر/مقبوضہ فلسطین شمال سے جنوب تک بند
🗓️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی جانب سے وزیر جنگ کو برطرف کیے جانے
مارچ
کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 23 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے
جون
متحدہ عرب امارات میں قانون میں تبدیلی ، غیر ازدواجی تعلقات اور شراب نوشی جرم
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے آئندہ جنوری سے قانون میں تبدیلی اور
نومبر