?️
کیلیفورنیا: (سچ خبریں) انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے سٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے سٹیٹس شیئرنگ میں نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔
نئی اپ ڈیٹ میں سٹیٹس لے آؤٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور ویو کاؤنٹ کو بائیں جانب منتقل کر دیا گیا ہے، جو انسٹاگرام سٹوریز سے ملتی جلتی خصوصیت رکھتا ہے۔
سٹیٹس اسکرین کے دائیں طرف دو نئے بٹن بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے صارفین اپنے سٹیٹس براہِ راست فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے، یہ فیچر ٹیکسٹ بیسڈ اسٹیٹس کے لیے بھی دستیاب ہے۔
واٹس ا یپ کا کہنا ہے کہ نئے شیئرنگ بٹن استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو میٹا کے اکاؤنٹ سینٹر سے لنک کرنا ہوگا، تاہم یہ اقدام مکمل طور پر اختیاری ہے اور صارف جب چاہے اپنا اکاؤنٹ لنک یا ان لنک کر سکتا ہے۔
کمپنی نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ چاہے صارفین اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ میٹا کے اکاؤنٹ سینٹر سے منسلک کریں یا نہ کریں، ان کے واٹس ایپ کے پیغامات اور کالز ہمیشہ محفوظ رہیں گے اور ان کی پرائیویسی یا سیکیورٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور بہت جلد باقی صارفین کو بھی فراہم کر دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپے دینے کا وعدہ
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کی بظاہر
جون
سپریم کورٹ کا کام ثالثی کرانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے، وزیر اعظم
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم
اپریل
دنیا افغانستان کو نہ بھولے:عالمی ادارہ صحت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:کابل میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے لو ڈوپنگ نے گزشتہ
جون
ہندوستانی وکلا کا ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر
جنوری
جرمن وزیر خارجہ نے فوری طور پر بھرتی میں واپسی کا مطالبہ کیا
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: نئے خطرناک حالات کے پیش نظر جرمن وزیر خارجہ نے
اکتوبر
اردوغان اور نیتن یاہو کے درمیان ایک قدیم نوشتہ پر لفظی جنگ
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ترکی کی سرزمین
ستمبر
سعودی عرب نے خام تیل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیوں کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ سعودی
جنوری
حکومت پریشر میں نہیں آئے گی، کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دے گی۔ شرجیل میمن
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اگست