?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب وہ اپنی موجودہ سرگرمی مختصر نوٹس کی صورت میں دوسروں تک پہنچا سکیں گے، یہ نوٹس 24 گھنٹے تک چیٹ لسٹ کے اوپر نظر آئے گا اور اس کی پرائیویسی بھی صارف خود طے کرسکے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا نام ”ایکٹیویٹی نوٹس“ ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی موجودہ سرگرمی یا حالت کے بارے میں مختصر اپ ڈیٹ شیئر کرسکتے ہیں۔
ایکٹیویٹی نوٹس دراصل ایک چھوٹا سا نوٹ ہوتا ہے جو پروفائل پر لکھا جاتا ہے، صارف اس میں ایسے جملے لکھ سکتا ہے جیسے آفس میں ہوں، مصروف ہوں، سفر پر ہوں یا موڈ بہت اچھا ہے۔
یہ نوٹ صارف کی تصویر کے قریب اور چیٹ لسٹ کے اوپر ایک چھوٹے بلبلے کی شکل میں نظر آئے گا، بالکل اسی طرح جیسے انسٹاگرام کے نوٹس دکھائی دیتے ہیں۔
واٹس ایپ پر یہ نوٹس 24 گھنٹے تک دکھائی دے گا، جس کے بعد یہ خودبخود غائب ہوجائے گا، اگر صارف چاہے تو اس نوٹ کی سیٹنگ تبدیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
واٹس ایپ نے اس فیچر میں پرائیویسی کا بھی خاص خیال رکھا ہے، صارف یہ طے کرسکتا ہے کہ اس کا ایکٹیویٹی نوٹ سب کے لیے نظر آئے، صرف منتخب لوگوں کو دکھائی دے یا کچھ لوگوں سے چھپا دیا جائے۔
اگر کوئی شخص صارف کا نوٹ دیکھے اور اس پر بات کرنا چاہے تو وہ اسی نوٹ پر ٹیپ کرکے براہ راست میسج بھیج سکتا ہے، جس سے بات چیت شروع کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق آج کے نوجوان لمبے پیغامات کے بجائے مختصر اور ہلکی اپ ڈیٹس شیئر کرنا پسند کرتے ہیں، اسی لیے واٹس ایپ چاہتا ہے کہ لوگ زیادہ جڑے رہیں لیکن ایپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح پیچیدہ بھی نہ بنے۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کے درمیان رابطے کو مزید قدرتی اور دوستانہ بنا سکتا ہے۔
یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر میں صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، کچھ صارفین کو دستیاب ہوچکا ہے، جب کہ باقی صارفین کو بھی جلد فراہم کردیا جائے گا، یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں ورژنز میں شامل کی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
توہین الیکشن کمیشن کیس: ’ملزم نے جیل میں جس طرح برتاؤ کیا، ہم نے برداشت کیا‘
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک
جنوری
جنت مرزا اسنیک ویڈیو پر بھی مقبول ہو گئیں
?️ 16 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اور
جون
سوچی کو احتجاج پر اکسانے کے جرم میں چار سال قید کی سزا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: میانمار کی فوجی عدالت نے سابق رہنما آنگ سان سوچی
دسمبر
صہیونی ریاست کا مستقبل؛ داخلی بحران، عالمی دباؤ اور عدم استحکام کے چیلنز
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:موجودہ عالمی منظرنامے میں اسرائیل کو داخلی و خارجی بحرانوں
اپریل
کیا امریکہ یوکرین کے تنازعے سے دستبردار ہوگا؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس، سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے
فروری
نیتن یاہو نے غزہ میں داعش سے منسلک گروپوں کو مسلح کرنے کا سہارا لیا
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو شکست دینے میں
جون
فواد چوہدری نےشہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پرلائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن
جنوری
کروڑوں پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنیکا معاملہ، حکام سے 15 دن میں جواب طلب
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس
اکتوبر