?️
سچ خبریں: واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کے لیے ایک نیا فیچر ’چیٹ میڈیا ہب‘ متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو شیئر کی گئی فائلز تک آسان اور تیز رسائی فراہم کرنا ہے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق چیٹ میڈیا ہب ایک نیا سیکشن ہوگا جو واٹس ایپ ویب کی سائڈبار میں شامل کیا جائے گا۔
اس کے ذریعے صارفین تمام چیٹس میں شیئر کی گئی تصاویر، ویڈیوز، گفٹس، دستاویزات اور لنکس کو ایک ہی جگہ پر دیکھ اور منظم کرسکیں گے، بغیر یہ کہ ہر چیٹ کو الگ الگ کھولنا پڑے۔
مذکورہ فیچر کی بدولت تمام میڈیا فائلز ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گی، چاہے وہ کسی بھی چیٹ سے شیئر کی گئی ہوں، یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ دستاویزات اور لنکس کے ساتھ بھیجنے والے کا نام اور بھیجنے کی تاریخ بھی ظاہر کی جائے گی۔
صارفین اس ہب کی مدد سے فائلز کو تاریخ، سائز یا دیگر معیارات کے مطابق ترتیب دے سکیں گے اور کیپشن کے ذریعے مخصوص فائلز کو تلاش کرنا بھی ممکن ہوگا۔
مزید یہ کہ، صارفین متعدد فائلز کو ایک ساتھ منتخب کر کے انہیں ڈیلیٹ، ڈاؤن لوڈ یا فارورڈ کرسکیں گے، جس سے وقت اور محنت کی بچت ہوگی۔
یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگا جو اہم فائلز جیسے تصاویر یا پی ڈی ایف کو تلاش کرنا چاہتے ہیں بغیر ہر چیٹ کو الگ الگ کھولے۔
اس کے علاوہ، یہ فیچر اسٹوریج مینجمنٹ کو بھی آسان بنائے گا، کیونکہ صارفین بڑی فائلز کو آسانی سے شناخت کرکے ڈیلیٹ کر سکیں گے۔
فی الحال یہ فیچر ابتدائی مرحلے میں ہے اور بیٹا ورژن میں بھی دستیاب نہیں, واٹس ایپ نے اس کی حتمی ریلیز کی کوئی تاریخ تو نہیں دی، تاہم امکان ہے کہ یہ جلد ہی عام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
افغانستان ڈرون حملے میں پاکستانی زمین نہیں بلکہ فضا کے استعمال کا ‘سوال’ ہے، فواد چوہدری
?️ 6 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اگست
I Went to a Couples Resort With My Mom And It Was Actually Super Chill
?️ 3 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
5 ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:قیدیوں کی کوٹھڑیوں پر صیہونیوں کا چوبیس گھنٹے حملہ، جیلوں کے
جنوری
برطانوی حکمراں جماعت کے رہنما کے اقتدار کو برقرار رکھنے کی جدوجہد
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے ہفتے کے روز اپنے نوٹ میں لکھا
مئی
عالمی میڈیا میں امام خمینی کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کا عکس
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا امام خمینی کی رحلت کی
جون
قطر کی نیتن یاہو پر تنقید
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی کان نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ قطریوں نے عوامی
جنوری
میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان
?️ 23 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے
جولائی
لبنان کے ساتھ جنگ صیہونیوں کے لیے کیسی رہے گی؟اکونومسٹ میگزین کی زبانی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقتصادی جریدے اکونومسٹ نے لبنان کے ساتھ جنگ کو صیہونی
ستمبر