?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب میٹا اے آئی سے آواز کے ذریعے بالکل فون کال کی طرح بات کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن پر ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب میٹا اے آئی سے براہِ راست گفتگو کر سکیں گے، بالکل کسی فون کال کی طرح۔
اس فیچر میں ایک اختیاری سیٹنگ بھی دی گئی ہے، جس کے ذریعے صارف چاہے تو میٹا اے آئی کھولتے ہی آواز میں بات شروع ہونے کی سہولت آن کر سکتا ہے، البتہ یہ سیٹنگ پہلے سے بند رکھی گئی ہے تاکہ صارف خود فیصلہ کر سکے کہ آیا اسے یہ سیٹنگ آن کرنی ہے یا نہیں۔
کچھ صارفین کو کالز والے ٹیب سے بھی براہِ راست میٹا اے آئی کو کال کرنے کی سہولت دی گئی ہے، جس کے لیے کسی اضافی اقدام کی ضرورت نہیں ہے۔
واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ میں کچھ تجویز کردہ سوالات بھی دیے گئے ہیں تاکہ صارف اس بارے میں رہنمائی حاصل کر سکے کہ اسے بات چیت کس موضوع پر کرنی ہے۔
علاوہ ازیں، صارفین اپنی گیلری یا کیمرے سے تصاویر بھی فوراً شیئر کر سکتے ہیں تاکہ سوالات کو بہتر انداز میں سمجھایا جا سکے۔
یہ فیچر پسِ منظر میں بھی کام کرتا ہے، یعنی اگر آپ کوئی اور ایپ استعمال کر رہے ہوں تو بھی میٹا اے آئی آپ کی بات سن کر جواب دے سکتا ہے، جیسے کہ اگر آپ نوٹس پڑھ رہے ہوں یا ویب سائٹ کھول کر کچھ دیکھ رہے ہوں، تو میٹا اے آئی ساتھ ساتھ مدد فراہم کرتا رہے گا۔
تاہم، صارف رازداری کو مدِنظر رکھتے ہوئے مائیک بند کر سکتا ہے یا جب چاہے آواز میں بات چیت بند کر سکتا ہے۔
یہ نیا فیچر خاص طور پر اُن افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو بیک وقت کئی کام کر رہے ہوں، گاڑی چلا رہے ہوں یا انھیں لکھنے میں دشواری کا سامنا ہو، کیونکہ اب انہیں کچھ ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں، وہ اس فیچر کی مدد سے باآسانی اپنی بات کہہ سکیں گے۔
فی الحال یہ سہولت صرف چند آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے، جنہیں چیٹ والے ٹیب میں ایک ویوفارم آئیکن پر ٹیپ کر کے میٹا اے آئی سے آواز میں بات کرنے کا موقع مل رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاک بھارت جنگی کشیدگی؛ غذائی ذخائر، پناہ گاہوں کی تلاش اور میزائلوں کا خوف
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید
مئی
اردن کا صیہونی حکومت کو شدید انتباہ
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت
ستمبر
اسرائیلی حکومت نے ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ بندی کے لیے امریکہ سے مدد طلب کی: انصاراللہ
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
اکتوبر
برازیل کے صدر نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 29 اگست 2023اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے
اگست
صیہونی بستیوں کی تعمیر ہی ہمارے مفادات میں ہے:صیہونی وزیر
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ نے منگل کے روز کہا کہ صیہونی بستیوں
دسمبر
گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی
?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے
اگست
پورٹ لینڈرز ٹرمپ کی فوجی مہم کا مذاق اڑاتے ہیں
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی ریاست اوریگون کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر
ستمبر
نیٹو کی رکنیت کے خواہاں ممالک کو دہشت گردوں کی سرپرستی نہیں کرنی چاہیے: آنکارا
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: جمعرات کی صبح ترک وزیر خارجہ مولود چاووشاوغلو نے شمالی
مئی