واٹس ایپ اسٹیٹس کے ایک بہترین فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا

?️

سچ خبریں: فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں صارفین اپنی زندگی کے لمحات کو شیئر کرتے ہیں۔

یہ اسٹیٹس 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتے ہیں۔فروری 2023 میں میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ سروس نے واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے وائس نوٹ پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اب کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو مزید بہتر بنا کر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

پہلے صارفین صرف 30 سیکنڈ دورانیے کا وائس نوٹ اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کر سکتے تھے مگر اب اس کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اب صارفین ایک منٹ طویل واٹس نوٹ کو اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کر سکیں گے۔صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے اس فیچر کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاکہ اسٹیٹس میں مواد کو زیادہ بامقصد بنایا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کو بہتر بنانے کا مقصد صارفین کو زیادہ قیمتی لمحات دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ یہ کروڑوں صارفین کا ترجیحی پلیٹ فارم بنا رہے۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور اپ ڈیٹس ٹیب پر جائیں۔

اسٹیٹس ٹیب پر پینسل آئیکون پر کلک کریں۔

اینڈرائیڈ فون میں یہ آئیکون نیچے دائیں کونے میں ہوگا جبکہ آئی فون میں یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے اوپر نظر آئے گا۔

اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد نئی ونڈو میں نیچے دائیں کونے میں موجود مائیک آئیکون کو دبا کر آڈیو ریکارڈنگ کریں۔

ریکارڈنگ کے بعد اسے پوسٹ کرنے سے قبل پلے بٹن کے ذریعے آپ سن بھی سکتے ہیں۔

اگر آپ کو ریکارڈنگ پسند نہیں آتی تو ڈیلیٹ بٹن پر کلک کرکے دوبارہ آڈیو ریکارڈ کریں یا پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو سینڈ بٹن پر کلک کر دیں۔

یہ خیال رہے کہ وائس ریکارڈنگ کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ نہ ہو ورنہ وہ اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے

توشہ خانہ کیس کی تفتیش نیب کے ترمیم شدہ قانون کے مطابق کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی

مصر بھی امریکی دھوکے کا شکار

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے نئے چیئرمین نے اعلان

خطہ کے عدم استحکام کی جڑ صیہونی ہیں:ایران

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم

خواجہ آصف کا نالہ ایک کا ہنگامی دورہ، پانی کے بہاؤ اور خطرات کا جائزہ لیا

?️ 27 اگست 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نالہ ایک

صہیونی حکومت یمنی عوام کی جانب سے دردناک جواب کی منتظر رہے

?️ 27 ستمبر 2025 یمن کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کو سخت انتباہ دیتے ہوئے

حکومت کا اسٹیٹ بینک سے خلافِ قانون 239 ارب روپے قرض لینے کا انکشاف

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قانون سے واضح انحراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے