?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خصوصی طور پر بزرگ شہریوں کی سہولت اور پینشنرز کے لیے فنگر پرنٹ کے بعد اب چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
اس وقت پاکستان بھر میں فنگر پرنٹ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی جاتی ہے، کچھ عرصہ قبل ہی نادرا نے ایک سے زائد انگلیوں سے بائیو میٹرک شروع کی تھی۔
پاکستان بھر کے بینک، سیکیورٹی ادارے اور دوسرے کاروباری ادارے بھی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیقی عمل مکمل کرتے ہیں لیکن اب نادرا نے نئے سال سے چہرے کی شناخت کے ٹیکنالوجی بھی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹر میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے حوالے سے اہم مشاورتی کانفرنس ہوئی، جس میں وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک، سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اداروں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران بائیو میٹرک کے اندر پیش آنے والے مسائل پر بحث کرنے سمیت نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔
کانفرنس میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی چیئرمین نے بتایا کہ زائد العمر ہونے کی وجہ سے بعض بزرگ افراد کی انگلیوں اور انگوٹھوں کے نشانات درست انداز میں کام نہیں کرتے اور ان کی تصدیق نہیں ہو پاتی، جس سے مسائل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے اب نادرا نے ایسے بزرگ افراد کے لیے بائیو میٹرک کے بعد چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نادرا چیئرمین نے 15 جنوری 2025 سے نادرا کی ایپلی کیشن پاک آئی ڈی اور نادرا سینٹرز پر مذکورہ سہولت کے آغاز کا اعلان کیا۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو نادرا سینٹرز میں متعارف کرائے جانے کے بعد ترتیب وار اسے بینکوں سمیت دوسرے اداروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی خصوصی طور پر بزرگ افراد یا ایسے لوگوں کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے، جن کی انگلیوں کی تصدیق میں مشکل ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
100 گاڑیوں پر مشتمل ترک قافلے کی ادلب آمد
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: 100 گاڑیوں پر مشتمل ترک فوج کا قافلہ جس میں ٹینک
اکتوبر
مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیے:وزیراعظم
?️ 27 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے
ستمبر
حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو ایک، ایک کروڑ روپے جرمانہ
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ
فروری
افغانستان میں تاجروں اور اہم لوگوں کی حفاظت کے لیے طالبان کا نیا فیصلہ
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت کے ترجمان نے کہا
اکتوبر
عراق پر حملوں کا انتظام ریاض سے کیا جاتا ہے: الحشد الشعبی
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: عراق میں الحشد الشعبی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل آف انفارمیشن موہناد
جنوری
سعودی عرب میں خوف کی بادشاہی؛مغربی تحقیق
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:مغربی صحافتی تحقیقات نے سعودی عرب کو خوف کی بادشاہی قرار
اگست
مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ کی شکایت پر کینیا کی پولیس کے خلاف مقدمہ درج
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے
اکتوبر
سردار ایاز صادق کو وزیر قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق
اکتوبر