?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے ’ٹو افریقہ کیبل‘ کی فزیکل کنیکٹیوٹی کی جارہی ہے جو 2025 سے فعال ہوجائے گی۔
میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے اور امید کی جارہی ہے اگلے سال میں انٹرنیٹ کی سست روی پر قابو پالیا جائے گا۔
پی ٹی اے حکام نے بھی ٹو افریقہ کیبل کی فیزکل کنیکٹیوٹی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے 2 افریقہ کیبل کی فزیکل کنیکٹیوٹی ہو رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹو افریقہ کیبل پر ٹریفک لوڈ 2025 سے فعال ہوجائے گا، ٹو افریقہ کیبل منسلک ہونے سے 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ پاکستان سے منسلک ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 2025 میں صارفین تیز ترین انٹرنیٹ سے مستفید ہوسکیں گے، ٹو افریقہ کیبل یورپ، افریقہ، ایشیا کی 46 کیبل لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑ رہا ہے، کیبل کا یہ پروجیکٹ فیس بک میٹا کی طرف سے لگایا جارہا ہے، جس کا حصہ پاکستان بھی ہے۔
دوسری جانب، کراچی کے ساحل پر 45 ہزار کلومیٹر طویل زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل پہنچ گئی، زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل ٹو افریقہ سے پاکستان کو 24 ٹیرابٹس بینڈوڈتھ دستیاب ہوگی، ٹرانس ورلڈ کے تحت فرانسیسی کمپنی کیجانب سے کیبل تنصیب کا کام جاری ہے ۔
اس وقت پاکستان کو 7 کیبلز سے تقریبا 8 ٹیرابٹس بینڈوڈتھ دستیاب ہے، میٹا اور چائنا موبائل سمیت عالمی کمپنیز کا کنشورشیم ٹو افریقہ کیبل آپریٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں صارفین کو سست رفتار انٹرنیٹ، واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری اور وقفے وقفے سے رابطے کے مسائل کا سامنا ہے۔
ملک میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے ساتھ ساتھ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) تک محدود رسائی کی اطلاعات بھی شامل ہیں، جن کا استعمال بہت سے پاکستانی دیگر محدود ویب سائٹس کے علاوہ ’ایکس‘ تک رسائی کے لیے بھی کرتے ہیں۔
ورلڈ پاپولیشن کے جائزے کے مطابق، جس میں اوکلا کے اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس اور کیبل کے اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا ہے، پاکستان کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 7.85 ایم بی پی ایس تھی، جس میں موبائل ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 19.59 ایم بی پی ایس اور اوسط براڈ بینڈ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 15.52 ایم بی پی ایس تھی۔
ملک میں ڈیجیٹل منظر نامے اور انسانی حقوق سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق مئی 2023 تک پاکستان دنیا میں انٹرنیٹ کی سب سے کم رفتار والے ممالک میں سے ایک تھا۔
مشہور خبریں۔
چین میں تیزی سے پھیلنے والا وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت
?️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین
جنوری
وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی
اکتوبر
ٹرمپ نے صحت کے پروگراموں کے لیے فنڈنگ روک دی
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے
اگست
نصف سے زائد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کول پاور پروجیکٹس میں موصول ہوئی
?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 50 فیصد سے زائد براہ راست
دسمبر
بحرین میں امریکی سفارت خانے کا ہم جنس پرستی کو فروغ؛عوام غصہ
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:بحرین کے عوام نے منامہ میں امریکی سفارت خانے کے ورچوئل
جون
سوات دھماکوں میں دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، رپورٹ
?️ 1 مئی 2023سوات: (سچ خبریں) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی
مئی
ملک میں ابھی کورونا موجود ہے ماسک کا استعمال ضروری ہے
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل
ستمبر
ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو کی کامیابی پر حکومت اور اپوزيشن دونوں خوش
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم
اگست