?️
سچ خبریں: اگر آپ بھی ان صارفین میں شامل ہیں جو روزانہ درجنوں پیغامات کے باعث چیٹس پڑھنے کے لیے وقت نہیں نکال پاتے، تو واٹس ایپ نے آپ کے لیے بڑی آسانی متعارف کرا دی ہے۔
میٹا کی زیرِ ملکیت معروف پیغام رسانی ایپ ’واٹس ایپ‘ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب ایسے پیغامات کا خلاصہ حاصل کر سکیں گے جو انہوں نے ابھی تک نہیں پڑھے۔
اس فیچر میں میٹا اے آئی کے استعمال سے ذاتی اور گروپ چیٹس میں موجود اَن ریڈ پیغامات کا خلاصہ کم الفاظ میں پیش کیا جائے گا۔
اس سہولت کی بدولت صارفین کو طویل پیغامات پڑھنے یا بار بار اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ فوری طور پر گفتگو کا مرکزی نکتہ جان سکیں گے۔
میٹا کے مطابق، یہ فیچر ’پرائیوٹ پروسیسنگ‘ نامی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے، جس کا مقصد صارفین کے پیغامات اور ان کے خلاصوں کو مکمل طور پر محفوظ رکھنا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نہ میٹا اور نہ ہی واٹس ایپ ان پیغامات یا تیار کردہ خلاصوں تک رسائی رکھتے ہیں۔
مزید یہ کہ، اے آئی ماڈلز بھی ان خلاصوں کو محفوظ نہیں کرتے اور نہ ہی ان سے کچھ سیکھتے ہیں۔
یہ فیچر صارفین کی مرضی پر منحصر ہوگا، یعنی اگر وہ چاہیں تو اسے فعال کر سکتے ہیں۔
صارفین اسے خود ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ سیٹنگز میں جا کر آن کر سکیں گے اور یہ بھی طے کر سکیں گے کہ کون سی چیٹس میں یہ خلاصہ سازی کی سہولت استعمال کی جائے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو مصروف شیڈول کے باعث طویل چیٹس کو مکمل طور پر پڑھنے کا وقت نہیں رکھتے۔
فی الحال یہ فیچر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم سال کے آخر تک اسے دیگر زبانوں اور ممالک تک توسیع دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
اردوغان کو یوکرین کی جنگ ایٹمی تنازع میں بدلنے کا خدشہ
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کی شام کہا
ستمبر
مس ایڈونچر کیا تو بھارتی نیوی کو بحیرہ عرب میں غرق کر دیں گے، پاک بحریہ
?️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ بھی بھارت کو
مئی
مراکش کے انتخابات کا صہیونیوں سے کوئی تعلق نہیں
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور مراکش کے
مئی
بائیڈن کے گھر کے قریب مظاہرے
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غیر انسانی حملوں میں فلسطینیوں کے لیے مختلف
نومبر
امریکہ میں سعودی عرب کے خلاف متحدہ عرب امارات کی لابی کا انکشاف
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات
جولائی
محمد رعد: حزب اللہ کو تباہ کرنا ایک بہت بڑا فریب اور ناقابل حصول مقصد ہے
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کے مزاحمتی دھڑے کے سربراہ نے اس بات کی
نومبر
ریاست مینیسوٹا کے گورنر نائب صدر نامزد امریکہ کی عرب کمیونٹی خوشحال
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی عرب کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ
اگست
پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ دورانِ حراست مبینہ بدسلوکی، نگران حکومتِ پنجاب، پولیس سے جواب طلب
?️ 1 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت پنجاب اور پولیس سے
جون