🗓️
واشنگٹن(سچ خبریں) عام طور پر کولیسٹرول کی زیادہ مقدار انسانی جسم کیلئے مضر سمجھی جاتی ہے تاہم اس کی مناسب مقدار انسان کیلئے مفید ثابت ہوتی ہے۔اس حوالے سے امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے زیادہ کولیسٹرول خطرناک ہے تاہم اس کی مناسب مقدار انسانی صحت کیلئے ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں امریکی ماہر صحت ڈاکٹر کلیئر ہاگا کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کو دل کی بیماریوں سے منسوب کیاجاتا ہے۔ کولیسٹرول کی ضرورت صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے اہم ہے۔
بیان میں ڈاکٹر کلیئر ہاگا نے کہا کہ کولیسٹرول انسانی خون میں مسائل پیدا کرتا ہے اور یہی وہ نکتہ ہے جہاں سے عوام کی پریشانی شروع ہوتی ہے۔ کولیسٹرول وہ مومی مادہ ہے جو خون میں پائی جانے والی چربی میں موجود ہوتا ہے۔ڈاکٹر کلیئر ہاگا نے کہا کہ کولیسٹرول زیادہ ہونے کے باعث خون میں چربی کے ذخائر پیدا ہونے لگتے ہیں جس سے خون کا بہاؤ مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے میں انسان کو دل کا دورہ پڑنے یا پھر فالج کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی خوراک کولیسٹرول کی سطح کو متاثر کرتی ہے، اس لیے انسان کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول بھی کرسکتا ہے۔ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے کولیسٹرول بڑھتا ہے تاہم اومیگا 3 لینے سے کولیسٹرول کی سطح کم کی جاسکتی ہے۔کولیسٹرول کم کرنے کے متعلق ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اومیگا3 کو اچھی قسم کی چکنائی سمجھا جاتا ہے جو مچھلی، خشک میوا جات اور ایوکاڈو میں پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے کولیسٹرول کی مقدار پر کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
قطر سے حماس رہنماؤں کے اخراج کا امریکی دعویٰ؛حماس کا ردعمل
🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے امریکی حکام کے اس دعوے
نومبر
فرانس میں ایک نماز خانہ نذرآتش
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے آتشزدگی کی وجہ سے
ستمبر
شام کے بارے میں ایران ، ترکی اور روس کا مشترکہ بیان
🗓️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے بارے میں آستانہ عمل کی ضمانت دینے والے ممالک
جنوری
سری لنکا کے وزیر اعظم مستعفی
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے جاری شدید مالی بحران کے نتیجہ میں اس
مئی
روس میں 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز
🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز اہل امیدواروں
مارچ
امریکہ اسرائیل کے سائبر حملے کا اصل مجرم
🗓️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے ایک متعلقہ تحقیق میں اعلان کیا ہے
اپریل
پاکستان میں عمران خان کے 450 حامی گرفتار
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان ایکسپریس نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ چوک میں
نومبر
حکومت نے 60 ارب روپے سے زائد رقم کا سراغ لگا گیا
🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کی ٹیکس مشینری نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے
مارچ