?️
سچ خبریں: زیادہ تر غیر ملکی نشریاتی ادارے چند سے خبریں دے رہے ہیں کہ چین نے دنیا کی پہلی تیز رفتار انٹرنیٹ 10 جی متعارف کرادی جو کہ غلط ہے۔
چینی ویب سائٹ ’چائنا منٹ‘ کے مطابق دنیا بھر کےانگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبارات اور ویب سائٹس نے چین میں 10 جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کی خبریں شائع کرتے ہوئے ایک چینی ویب سائٹ کا حوالہ دیا جو کہ غلط تھا۔
ویب سائٹ کے مطابق چین نے 10 جی ٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی بلکہ اس پر آزمائش شروع کی ہے جو کہ چین کے ایک صوبے میں ہواوے کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔
دنیا بھر کے نشریاتی اداروں نے جس چینی زبان کی ویب سائٹ کا حوالہ دیا، اس نے بھی اپنی خبر میں واضح کیا کہ چین میں 10 ٹیکنالوجی کی آزمائش شروع کردی گئی۔
چین سے قبل دنیا کے دیگر ممالک میں بھی 6 جی سے لے کر 10 جی ٹیکنالوجی پر آزمائشیں جاری ہیں لیکن ابھی تک کسی نے 10 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کی جانب سے شروع کیے گئے 10 جی ٹیکنالوجی کے آزمائشی پروگرام کے حتمی نتائج کچھ عرصے بعد سامنے آئیں گے، جس کے بعد پروگرام کو پہلے ملک سطح پر اور بعد ازاں عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔
ابتدائی طور پر چین کی جانب سے شروع کیے گئے 10 جی ٹیکنالوجی پروگرام کے نتائج اچھے آئے ہیں اور اس وقت انٹرنیٹ کی رفتار حالیہ انٹرنیٹ کی رفتار سے کئی گنا زیادہ نوٹ کی گئی ہے۔
چین کی جانب سے شروع کی گئی 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9 ہزار 934 میگابائٹس فی سیکنڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ ایک ہزار 8 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔
یعنی 20 جی بی ڈیٹا کی ویڈیو فائل محض تین سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
ماہرین نے 10جی انٹرنیٹ سروس کو متعارف کرانے کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے صحت، تعلیم، مینوفیکچرنگ اور زراعت کے شعبوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی کابینہ سے عوامی بداعتمادی، نارضایتی اور مایوسی میں اضافہ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک حالیہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ
نومبر
سوڈان میں خانہ جنگی
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اس ہفتے انگلینڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں
مئی
ٹرمپ کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم عائد
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے موجودہ
جون
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست تجارت بحال
?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان
مارچ
سوشل میڈیا پروپیگنڈا کا مقصد بےیقینی، افراتفری، مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا
جنوری
وزیرِ اعظم نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے: فرخ حبیب
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
فروری
غزہ اور لبنان میں اسرائیل کا عظیم تعطل
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی، جنہوں نے لبنان اور غزہ میں مکمل فتح حاصل
نومبر
وزیر اعظم کا قوم سے جلد خطاب متوقع
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان
مئی