فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد

فیس بک نے متعدد اکاؤنٹس بند کردئے

?️

لندن(سچ خبریں) فیس بک کو حکم کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی ،برطانوی اتھارٹی نے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے 12 ارب 10 لاکھ  97 لاکھ 15 ہزار 77 روپے کے قریب بنتی ہے

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی مسابقتی اینڈ مارکیٹس اتھارٹی نے فیس بک پرگفی نامی کمپنی غیرقانونی طریقے سے خریدنے پر  پانچ کروڑ پانچ لاکھ برطانوی پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا۔

یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے 12 ارب 10 لاکھ  97 لاکھ 15 ہزار 77 روپے کے قریب بنتی ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کی جانب سے گفی نامی کمپنی خریدی گئی تھی، اس معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو اُس میں ریگولیٹر کے حکم کی خلاف ورزی سامنے آئی۔

کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی (CMA) کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک نے منافع اور لالچ کے چکر میں دانستہ طور پر حکم کی خلاف ورزی کی۔سی ایم اے نے بتایا کہ فیس بک پر جرمانہ عائد کرنے کا مقصد خبردار کرنا اور پیغام کو واضح کرنا ہے کہ کوئی بھی کمپنی قانون سے بالا نہیں ہے۔

ریگولیٹر نے کہا کہ فیس بک نے گفی کے حصول کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم نہیں کی ہیں جبکہ اس کے بارے میں اسے بار بار خبردار کیا گیا۔آرڈر کی خلاف ورزی کرنے پر کمپنی کو 50 ملین پاؤنڈ اور بغیر اجازت کے اپنے چیف شکایتی آفیسر کو دو بار تبدیل کرنے پر 5 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی ایم اے نے فیس بک سے معاملے کی وضاحت دینے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا، جس پر منتظمین نے کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کیں، حتی کہ دو عدالتوں میں کیسز میں شکست کے باوجود بھی فیس بک نے جرم کی خلاف ورزی کی۔سی ایم اے کے شعبہ انضمام کے سینئر ڈائریکٹر جوئل بامفورڈ نے کہا کہ یہ کسی بھی کمپنی کے لیے انتباہ ہے جو یہ سمجھتی ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہے۔

مشہور خبریں۔

میر واعظ کی طرف سے بجلی کے بحران پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید

?️ 26 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

ٹرانس جینڈر ایکٹ خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ عدالت کا جے یو آئی وکیل سے سوال

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی شرعی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (پاکستان)

نیتن یاہو اور اس کے بیٹے کے درمیان شدید مارپیٹ؛باپ کا گلا گھوٹنے کی کوشش

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں:کویتی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن

امریکی حکام کو یمن میں شکست کا بھاری اعتراف 

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پینٹاگون کے حکام نے کانگریس

حکومت کا 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

?️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رواں مالی سال 4 اداروں کی نجکاری کا

فلسطینی کمانڈر کی شہادت سے نیتن یاہو کیوں پریشان ہیں؟

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو حکم

امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر 

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے

افغانستان کے حالات ایران اور پاکستان کے لیے پریشانی کا باعث: عمران خان

?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:  عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے