🗓️
نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے فیس بک میسنجر پر اسکرین شاٹ لینے والے صارفین کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ اگر کوئی صارف غائب ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ لے گا تو آپ کو آگاہ کردیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارک زکر برگ نے حال ہی میں شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اگر کوئی صارف کسی دوسرے صارف کی میسنجر چیٹ کا اسکرین شاٹ لیتا ہے تو ایسی صورت میں جس شخص کی میسنجر چیٹ کا اسکرین شاٹ لیا جائے گا فیس بک نوٹیفکیشن کے ذریعے اس شخص کو آگاہ کر دے گا۔
مارک زکر برگ نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے صارفین کو مطلع کیا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسنجر چیٹ کی نئی اپ ڈیٹ کے طور پر اگر کوئی صارف غائب ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ لے گا تو آپ کو آگاہ کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ میسنجر ایپ پر ‘وینش موڈ’ متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سےبھیجی جانے والے چیٹ پڑھتے ہی غائب ہو جاتی ہے لیکن کوئی بھی صارف مذکورہ چیٹ کا اسکرین شاٹ لے کر پیغامات کو اپنے پاس محفوظ کرسکتا تھا۔
تاہم اب نئی اپ ڈیٹ کے تحت صارفین کو اس فعل سے آگاہ کردیا جائے گا، مارک زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں اپنی اہلیہ پریسیلا چن کے ساتھ گفتگو کا ا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے بھی واضح کیا کہ زیر غور نئی اپ ڈیٹ کیسے کام کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر تاحال صرف امریکا میں متعارف کروایا گیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ جلد ہی اس فیچر سے یورپ کے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا غزہ کی سرنگوں کو پانی میں ڈبونا ممکن ہے؟
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیوزچینل کی ویب سائٹ نے ایک فوجی تجزیہ کار
دسمبر
پیٹرول بحران: انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی
🗓️ 21 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پٹرول بحران میں ذمہ دار کون ہے انکوائری کمیشن
اپریل
مراکشی اور تیونسی شہریوں کا صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: مراکش اور تیونس کے سیکڑوں افراد نے صہیونی حکومت کے
اکتوبر
نائجیریا پولیس کا اربعین حسینی کے سوگواروں پر حملہ ؛8 افراد شہید
🗓️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کی پولیس نے منگل کو اس ملک میں اربعین حسینی
ستمبر
وزیراعظم گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کرنے کراچی پہنچ گئے
🗓️ 10 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی
دسمبر
’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی وزیر اعظم کا اختیار ختم
🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں
اپریل
تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے
جون
ماضی میں پروڈیوسر اداکاروں کے لیے لائن لگا کر بیٹھتے تھے، ریما خان
🗓️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریما خان نے دعویٰ
نومبر