فیس بک اگلے ہفتے کیا کرنے جارہا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

انسداد دہشتگردی کے لئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

?️

نیویارک( سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ایسا سوشل نیٹ ورک ہے جس میں ہر نئی پراڈکٹ کو ضم کردیا جاتا ہے اور اب اس میں ایک اور فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پیجز کے مالکان کو پوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی جارہی ہے جس کا آغاز چار روز بعد یعنی بائیس جون سے ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے پیجز کے مالکان کو ای میلز ارسال کرکے اس فیچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، کمپنی کی جانب سے پیجز کے مالکان کو پوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی جارہی ہے جس کا آغاز چار روز بعد یعنی بائیس جون سے ہوگا۔

اگر آپ فیس بک پر کسی پیج کو چلارہے ہیں تو پوڈ کاسٹ اقساط کی آر ایس ایس فیڈ کو پیج پر لنک کرسکتے ہیں جو بتدریج لوگوں کی نیوز فیڈ پر وارد ہوں گی، اس فیچر سے تمام سننے والے کسی پوڈ کاسٹ قسط کے اپنے پسندیدہ لمحات دوستوں کے ساتھ نیوز فیڈ پر شیئر کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق بہت جلد ایک اور فیچر کلپس بھی متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔

فیس بک کی جانب سے یہ غیر متوقع اعلان نہیں، اس سے قبل اپریل میں فیس بک نے پوڈ کاسٹس سمیت متعدد آڈیو پراڈکٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے رئیل ٹائم میں بات چیت کی پراڈکٹ کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

اس کے علاوہ رواں سال کسی بھی وقت فیس بک میں ساؤنڈ بائٹس نامی فیچر کا بھی اضافہ ہوگا، اس فیچر میں مختصر آڈیو کلپس کو نیوزفیڈ پر پوسٹ کیا جاسکے گا، صارفین یہ سمجھ لیں کہ یہ فیس بک ٹائم لائن میں وائس میسجز کا کام کرنے والا فیچر ہوگا۔

پوڈ کاسٹ ایک آڈیو پریزنٹیشن ہے جسے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون پلیٹ فارم جیسے ونڈوز ، میک ، آئی فون اور اینڈرائیڈ پر سنا جاسکتا ہے، یہ ٹاک ریڈیو کا انٹرنیٹ ورژن ہے، جس میں اضافے گزارے جاتے ہیں جیسے کسی خاص دن اور وقت پر کام کرنے کی بجائے اپنے ٹائم فریم پر سماعت کرنے کے قابل ہو۔

پوڈ کاسٹ “اقساط” کا ایک سلسلہ ہے جو اسی نوعیت کی آڈیو فائلوں میں محفوظ ہوتا ہے جسے ہم اپنے لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون پر موسیقی اسٹور کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ایک ٹیلی ویژن یا ٹاک شو کی طرح پوڈ کاسٹ بھی عام طور پر کسی موضوع جیسے جیسے سیاست ، کھیل ، تفریح ​​، ہارر ، کھیل وغیرہ کے گرد مرکوز ہوتا ہے۔ آپ انفرادی اقساط کو سن سکتے ہیں یا پوڈ کاسٹ کو سبسکرائب کرسکتے ہیں ، جو عام طور پر مفت ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یمن کی تیل کی آمدنی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کافی ہے: صنعاء

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم سیاسی کونسل نے اس ملک کے

اقوام متحدہ ایک فرسودہ بنیاد

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ماؤ ننگ نے کہا کہ

برطانیہ کا صیہونی ریاست کے خلاف ایک قدم

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانوی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام

صیہونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروپوں کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی حکام نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف حریت کانفرنس نے اہم اعلان کردیا

?️ 4 جون 2021سرینگر (سچ خبریں)  کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت

ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی

قازق مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں میں اصلاحات

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: قازقستان کے نئے وزیر اعظم علی خان اسماعیلوف نے کابینہ

افغانستان میں جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:ان دنوں افغانستان میں موجود آسٹریلوی فوج پر اس جنگ زدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے