غیرفعال جی میل اکاؤنٹس دو دن بعد ختم کردیے جائیں گے

?️

سچ خبریں: ای میل کے لیے گوگل کی جی میل کا استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اطلاع ہے کہ اگر انہوں نے اپنے کسی بھی جی میل اکاؤنٹ کو گزشتہ دو سال سے استعمال نہیں کیا، وہ ابھی اکاؤنٹ کو کچھ دیر کے لیے استعمال کریں، ورنہ یکم دسمبر سے وہ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق گوگل کی جانب سے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو 30 نومبر 2023 کے بعد ڈیلیٹ کرنا شروع کردیا جائے گا یعنی یکم دسمبر سے اکاؤنٹس ہذف کرنا شروع کیے جائیں گے۔

گوگل نے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان مئی 2023 میں ہی کیا تھا اور ساتھ ہی غیر فعال اکاؤنٹس کی پالیسی کو بھی اپڈیٹ کیا تھا۔

نئی پالیسی کے تحت ہر وہ اکاؤنٹ جسے دو سال تک استعمال نہیں کیا جائے گا، اسے دو سال بعد ختم کردیا جائے گا۔

اسی لیے گوگل نے تمام جی میل اکاؤنٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کم از کم دو سال میں ایک بار اپنا جی میل اکاؤنٹ لاگ ان کریں۔

کمپنی کی پالیسی کے مطابق صرف وہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے جائیں گے جو کسی بھی صارف کے ذاتی ہوں گے، یعنی انہوں نے اپنے دفتر، اسکول، گھر یا دیگر کاروبار یا کام کے حوالے سے جو اکاؤنٹ بنائے تھے انہیں ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

یعنی اگر کسی صارف نے دو سال سے اپنے اسکول یا کاروباری کمپنی اور ادارے کے نام پر بنائی گئی جی میل کو استعمال نہیں بھی کیا تو بھی ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ جو لوگ اپنے اکاؤنٹ کو بچانے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے دو سال سے اکاؤنٹ کو لاگ ان نہیں کیا، وہ فوری طور پر یکم دسمبر سے پہلے کم از کم ایک بار اکاؤنٹ کو لاگ ان کریں تاکہ ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے سے بچ جائے۔

جی میل سے قبل ٹوئٹر نے بھی غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ ٹوئٹر غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے ان کے یوزر نیم دوسروں کو فروخت کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ ای میلز میں سب سے زیادہ جی میل کا ہی استعمال کیا جاتا ہے، ماضی میں سب سے زیادہ یاہو کو استعمال کیا جاتا تھا۔

مشہور خبریں۔

الجزائر کے صدر نے میکرون کی فون کالز کا جواب دینے سے کیا انکار

?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : اس ہفتے کے شروع میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی

?️ 25 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکرسمس پر مسیحی برادری کی

رفح میں صیہونی جرائم پر امریکی سفیر کا اظہار خیال

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں امریکی سفیر نے ایک بار پھر تل ابیب

مراکش ورلڈ کپ میں سیاسی مقاصد کی تلاش میں:رائے الیوم

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:مراکش ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کامیابی کو مغربی صحراؤں کے

غزہ جنگ سےاسرائیل سلامتی کیا چاہتا ہے؟

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران اور امریکہ کے

امریکہ سائبر اسپیس میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے:روس

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سائبر ماہر نے امریکہ

صیہونیوں کا آگ سے کھیل

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومتیں فلسطینیوں کا خون بہانے اور انتہا پسندی نیز جرائم

نائجر میں فرانس کو ذلت کا سامنا

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: افریقی براعظم کے سیاسی تجزیہ کار فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے