?️
سچ خبریں: پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے ایک بار پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ہیکرز جعلی ای میل کے ذریعے خود کو پاک سرٹ کی سرکاری ایڈوائزری ظاہر کرکے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میل کا مقصد میلویئر ڈاؤن لوڈ کروا کر نظام کو متاثر کرنا ہے، ای میل میں جعلی پی ڈی ایف منسلک ہے جس میں فشنگ لنک موجود ہے۔
ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ای میل میں فوری ایکشن لینے کا دباؤ ڈال کر سوشل انجینئرنگ کی جارہی ہے، ای میل بھیجنے والا پتا سرکاری ڈومین سے نہیں ہے۔
ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ فشنگ لنکس پر کلک کرنے سے پاس ورڈ چوری ہوسکتا ہے اور متاثرہ افراد اپنی ذاتی معلومات ہیکرز کو دے سکتے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق ای میل میں جعلی سیکیورٹی پیچ انسٹال کرنے کا کہا جا رہا ہے، نیشنل سرٹ نے اس حوالے سے متعدد مشتبہ نکات کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کو خبردار رہنے کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔
ایڈوائزری میں متنبہ کیا گیا ہے کہ عوام مشتبہ ای میلز سے فائلز ڈاؤن لوڈ یا لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں اور فشنگ ای میلز کی بابت نیشنل سرٹ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کریں۔
ایڈوائزری میں مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کریں اور ای میل سیکیورٹی سیٹنگز استعمال کرتے ہوئے فشنگ ای میلز کو بلاک کریں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی ادارے اپنے ملازمین کو فشنگ سے بچاؤ کی تربیت دیں، ای میل سیکیورٹی پروٹوکولز نافذ کریں اور سائبر سیکیورٹی اداروں سے مل کر کام کریں تاکہ فشنگ خطرات سے نمٹا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
نصراللہ ہمارے بارے میں کیا کیا جانتے ہیں؟صیہونی تجزیہ کار
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: یدیعوت احرونٹ اخبار کے صیہونی فوجی مسائل کے تجزیہ نگار
جولائی
’کروڑوں لوگ صرف اشرافیہ کی حرام خوری کی وجہ سے ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘:مصطفیٰ نواز کھوکھر
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز
نومبر
ٹرمپ کی جانب سے حامیوں کی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت جاری
?️ 31 جولائی 2025ٹرمپ کی جانب سے حامیوں کی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے
جولائی
وائٹ ہاؤس کا ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے مادورو کی درخواست کا جواب!
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی ہم
ستمبر
رمشا خان کا احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف
?️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا
اپریل
امریکہ مین انتخابی بدامنی کی وجوہات
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید زندہ ہیں یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور
ستمبر
غزہ اسپتال میں شہید ہونے والے کون لوگ تھے؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے
اکتوبر
الحوثی کی سعودی عرب کی دھمکی
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں زور
مئی