صارفین کی بھی امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست دائر

🗓️

سچ خبریں: امریکی صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز نے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف امریکا کے ایوان نمائندگان یعنی کانگریس نے 20 اپریل جب کہ سینیٹ نے 24 اپریل کو بل منظور کیا تھا۔

دونوں ایوانوں سے بل کے منظور ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے 25 اپریل کو بل پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد وہ قانون بن گیا تھا۔

قانون کے تحت ٹک ٹاک کو آئندہ 9 ماہ یعنی جنوری 2025 تک کسی امریکی شخص یا امریکی کمپنی کو فروخت کیا جانا لازمی ہوگا، دوسری صورت میں اس پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

قانون کے تحت امریکی صدر چاہیں تو ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی مدت میں 9 ماہ کے بعد مزید تین ماہ کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

امریکی حکومت کے قانون کے بعد ٹک ٹاک نے گزشتہ ہفتے 7 مئی کو امریکی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

ٹک ٹاک نے امریکا میں ایپلی کیشن کی مجوزہ پابندی کو امریکی صارفین کے حقوق کے خلاف قرار دیا تھا۔

اور اب امریکی صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے گروپ نے بھی امریکی حکومت کے قانون کے خلاف درخواست دائر کردی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز نے دارالحکومت واشنگٹن کے ضلع کولمبیا کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی۔

کانٹینیٹ کریئیٹرز نے اپنی درخواست میں ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کو صارفین کے حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایپلی کیشن نے انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے سمیت اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کا منفرد ذریعہ دیا۔

درخواست میں امریکی حکومت کے قانون کو منسوخ کرنے اور ٹک ٹاک پر امریکا میں مجوزہ پابندی کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹک ٹاک سمیت اب کانٹینٹ کریئیٹرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر کب تک سماعت ہوگی، تاہم امکان ہے کہ آئندہ ماہ تک عدالتوں میں سماعت ہوگی۔

جوبائیڈن سے قبل گزشتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن نے امریکی عدالتوں سے رجوع کیا تھا اور اپنے حق میں فیصلہ حاصل کرلیا تھا۔

مشہور خبریں۔

الاقصی طوفان آپریشن ایک منفرد حملہ تھا

🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:موساد کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ Efrem Halevi نے اتوار

لاہور میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

🗓️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم

بائیڈن اور سعودی عرب کے بادشاہ کے درمیان ٹیلیفونی گفتگو کی تفصیلات

🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز

لاہور میں پولیس اور رینجرز کے  اغوا ہونے پ آپریشن ہوا: فواد چوہدری

🗓️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا

🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان

امریکہ کا نیٹو سے نکلنے کا امکان:ہلری کلٹن

🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ آنے والے برسوں

طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، روشنی کے حیرت انگیز نظارے

🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: دو دہائیوں میں اب تک کا سب سے طاقت ور

West Java to review Meykardah project amid alleged bribery case

🗓️ 8 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے