نیویارک( سچ خبریں) گوگل نے صارفین کی سہولت کے پیش نظراہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے اور جی میل سے ڈائریکٹ کالنگ کے اس فیچر کے لیے گوگل میٹ کا سہارا لیا جائے گا اور صارفین اپنے کانٹیکٹس سے براہ راست رابطہ کرسکیں گے۔
گوگل کی ای میل سروس جی میل دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے اور اسے ای میل رابطے کے لیے مقبول ترین سروس مانا جاتا ہے، گوگل نے اس میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گوگل نے ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بناکر اسے مفت کردیا تھا تاکہ جی میل ہر طرح کی سرگرمیوں کا حب بن جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے اسپیسز کے نام سے رومز چیٹ چینلز متعارف کروانے کا بھی وعدہ کیا تھا جو ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فیچرز سے لیس ہوں گے۔
مذکورہ فیچرز متعارف ہونے کے بعد گوگل صارفین باآسانی ای میل، چیٹس، اسپیسز اور میٹ کے درمیان نیوی گیشن کرسکیں گے۔گوگل کی جانب سے جی میل میں مزید بہتری کےلیے ایڈمن اور سیکیورٹی ٹولز کو بھی مزیدد بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔