?️
سیؤل(سچ خبریں) اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون متعارف کرادیا ہے۔ گلیکسی ایم 42 فائیو جی بنیادی طور پر گلیکسی اے 42 فائیو جی کا ری برانڈڈ ورژن ہے۔اس فون کو سب سے پہلے فروخت کے لئے بھارت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
گلیکسی ایم 42 میں 6.6 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔فون میں 750 جی پراسیسر موجود ہے۔اسی طرح 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ایم سیریز کے فونز کی خاص بات ان کی طاقتور بیٹریاں ہوتی ہیں اور اس 5 جی فون میں بھی 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو شاٹس اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے موجود ہیں۔
فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 295 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔اسی طرح 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 322 ڈالرز (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ایران کا اسلامی انقلاب، اسلامی حکومت کی کامیاب مثال ہے: طالبان
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: ہرات میں طالبان کی وزارت خارجہ کے نائب نمائندے رحمت
فروری
شہید نصراللہ جیسے لوگ کبھی نہیں مرتے؛ نلسن منڈیلا کے نواسے کا بیان
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نلسن منڈیلا کے نواسے مانڈیلا
مارچ
یوکرین جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے:یورپی یونین
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
امریکی پروفیسر نے اسرائیل کے بارے میں کیا کہا ؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پروفیسر جوآن پی ولاسمل نے لکھا ہے کہ پولز، ہیش
دسمبر
ارشد شریف کے قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں، راناثنا اللہ
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
نومبر
صیہونی حملوں نے ایک بار پھر 130,000 فلسطینیوں کو بے گھر کیا
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ
نومبر
صیہونی حکومت میں غیر ضروری دفاتر بند
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:اخبار نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن
نومبر
غزہ میں دوہرے معیار کا الزام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں
نومبر