سیئول(سچ خبریں) جنوبی کورین کمپنی اب اپنا سب سے سستا 5 جی فون پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔سام سنگ نے اپنے 5 جی فونز کی قیمتوں کو رواں سال بہت زیادہ کم کیا ہے بالخصوص گلیکسی 32 کی قیمت تو 4 جی فون جتنی ہی ہے۔ یہ فون ایشیائی ممالک میں جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت تو یہ اعزاز گلیکسی اے 32 کے پاس ہے جس کی قیمت 279 روپے ہے مگر جلد گلیکسی اے 22 5 جی اس کمپنی کا سستا ترین 5 جی فون ہوگا۔اس فون کی تصاویر اور تفصیلات لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جبکہ کچھ پرانی لیکس کے مطابق اس کی قیمت 180 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک ہوگی۔
یہ فون ایشیائی ممالک میں جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔گلیکسی اے 22 کے 4 جی اور 5 جی ورژن کی تصاویر لیک ہوئی ہیں جن کے فیچرز میں معمولی فرق ہے۔5 جی ماڈل 6.4 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے اور 3 بیک کیمروں سے لیس ہوگا۔
یہ کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل، 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہوگا۔اس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہوسکتا ہے جبکہ 6 جی بی ریم ہوگی۔اس کے مقابلے میں 4 جی ماڈل میں او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔دونوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت مارکیٹ میں چند اور کم بجٹ 5 جی فونز بھی دستیاب ہیں جن کی قیمتیں 200 سے 300 ڈالرز کے درمیان ہیں۔ان میں ایک رئیل می 8 فائیو جی ہے س کی قیمت 230 ڈالرز ہے جبکہ ون پلس نورڈ این 10 فائی جی 300 ڈالرز کا ہے۔مگر گلیکسی اے 22 فائیو جی ان چند فونز میں سے ایک ہے جس کی قیمت 200 ڈالرز سے بھی کم ہوگی۔