?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں)ناسا نے زمین کو خاتمے سے بچانے کے لئے تیاری کر لی ہے۔ آنے والے وقت میں زمین کو خاتمے کے امکانات سے بچانے کے لیے ناسا نے ایک تجربے کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت ایک خلائی جہاز کو ایک ایسٹرائڈ سے ٹکرایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مشن نے کیلیفورنیا سے اڑان بھر لی ہے۔
ڈارٹ (ڈبل ایسٹرائڈ ریڈائریکشن ٹیسٹ) کو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سے سپیس ایکس راکٹ پر وینڈن برگ سپیس فورس بیس سے منگل کو بلاسٹ کیا گیا۔13 ڈائمورفس نامی چھوٹی سیٹلائٹ ڈیڈیموس بڑے ایسٹرائڈ کے گرد گھومتی ہے۔ اور یہ دونوں مل کر سورج کے گرد گھومتے ہیں۔
مذکورہ تجربے کے لیے ڈائمورفس کی رفتار میں رد و بدل کیا جائے گا۔اس کا اثر 2022 کے خزان میں سامنے آئے گا جب ایسٹرائڈ کا نظام کرہ ارض سے ایک 68 لاکھ میل قریب ہوگا۔ یہ ایسٹرائڈ کے نظام اور کرہ ارض کے درمیان رہنے والا سب سے کم فاصلہ ہے۔
33 کروڑ ڈالر کے اپنی نوعیت کے پہلے پراجیکٹ کے بارے میں ناسا کے ماہر سائنسدان تھامس زبرچن کا کہنا ہے کہ ’ہم (اس تجربے سے) جاننا چاہ رہے ہیں کہ خطرے کو کیسے کم کیا جائے۔‘واضح رہے کہ مذکورہ ایسٹرائڈز سے کرہ ارض کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔تاہم ان کا شمار خلا میں موجود ان باڈیز میں ہوتا ہے جو زمین سے نزدیک آبجیکٹس کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
ناسا کا کوارڈینیشن آفس ان باڈیز کی معلومات رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے جو پورے پورے شہر یا خطے کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں جوہری بموں کی اوسط توانائی سے کئی گنا زیادہ مواد موجود ہے۔خلا میں تقریباً 10 ہزار ایسٹرائڈز ایسے ہیں جو زمین سے قریب آبجیکٹس کی کیٹیگری میں آتے ہیں۔ تاہم ان میں سے ایسا کوئی بھی نہیں ہے جس کے اگلے 100 سالوں میں زمین سے ٹکرانے کے امکانات ہوں۔
سائسندانوں کا ماننا ہے کہ اب بھی 15 ہزار مزید ایسے آبجیکٹس ہیں جو دریافت ہونا باقی ہیں۔سیاروں پر کام کرنے والے سائنسدان لیبارٹری میں چھوٹے پیمانے پر اثرات بنا کر زمین کو ایسٹرائڈ سے بچانے کا ماڈل تیار کر سکتے ہیں۔ تاہم ماڈل اصل زندگی کے تجربے جتنے کارآمد نہیں ہوتے۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوجی قافلے کی عراق سے شام منتقلی
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں
مارچ
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ
?️ 4 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں
جون
الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا
?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیر اعظم
جنوری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر صنعتی رہنماؤں کا اظہارِ تشویش
?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صنعتی اور تجارتی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیٹرول
اگست
یمنی مسلح فوج سے دنیا حیرت میں
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر مہدی المشاط نے
مئی
کیا دہشتگرد صیہونی آبادکاروں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں رہی؟
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے درمیان بنیاد پرست آباد
جنوری
پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں درخواست نمٹادی
?️ 2 مارچ 2023پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مارچ
لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کو ایک ہفتے میں بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم
?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ریجنل پولیس افسر (آر پی او)
اکتوبر