🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کے اے سیریز کا سستا ترین فون متعارف کرادیا۔ کمپنی نے ریڈمی اے تھری کو 7-6 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
ریڈمی اے 3 کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ ہیلیو جی 360 کی چپ میں پیش کیا ہے، اسے مختلف میموری ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 10 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
فون کے بیک پر ایک 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں۔
ریڈمی اے 3 کے بیک پر مین کیمرا 8 میگا پکسل دیا گیا ہے جب کہ دوسرا کیمرا کو اس سے کم پکسلز کا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فونز کے کیمروں کی ٹیکنالوجی اپڈیٹ سینسرز سے لیس ہے۔
فون کو 3، 4 اور جی بی ریم جب کہ 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے سب سے کم 3 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری ماڈیول کی پاکستانی قیمت 24 ہزار، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 27 ہزار روپے رکھی ہے۔
کمپنی نے سب سے مہنگے یعنی 6 جی بی ریم اور 126 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت محض 30 ہزار روپے رکھی ہے۔
فون کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ناقابل قبول: روس
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے منگل کو
ستمبر
روسی صدر جنگ میں مصروف فوج سے ملنے کہاں پہنچے؟
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس ملک کے صدر
اگست
شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
🗓️ 12 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف
نومبر
کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری ہجرت کی پالیسی
نومبر
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
🗓️ 15 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، معروف امریکی
دسمبر
عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا: فرخ حبیب
🗓️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے
جولائی
ہم کسی لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں
🗓️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر
نومبر
اب نیتن یاہو کیا کریں گے؟
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج ہفتہ کو
اکتوبر