🗓️
ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر دُنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر کروڑوں ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ روس نے مواد کے متعلق گائیڈ لائنز نہیں دی تھیں۔ گوگل کے علاوہ فیس بک کی بنیادی کمپنی میٹا کو بھی 2 ارب روبل جرمانے کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ولادی میر پیوٹن حکومت نے گوگل کو مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 9کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ کیا۔ روسی عدالت کا کہنا ہے کہ جرمانہ خلافِ قانون مواد حذف کرنے میں بار بار ناکامی کے باعث کیا گیا۔
دوسری جانب سرچ انجن سمیت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعدد دیگر شعبہ جات میں دنیا بھر کو خدمات مہیا کرنے والی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ روس نے مواد پر کوئی رہنما ہدایات نہیں دیں۔ عدالتی دستاویزات سامنے آنے پر آئندہ لا ئحۂ عمل طے کیا جائے گا۔
رواں برس سائنس و ٹیکنالوجی کے معاملات کو روسی حکام نئی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوگل سمیت متعدد کمپنیز مواد کا غلط استعمال کرتے ہوئے روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں جو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
گوگل کے علاوہ فیس بک کی بنیادی کمپنی میٹا کو بھی 2 ارب روبل جرمانے کا سامنا ہے جو گوگل پر جرمانے کے روسی عدالت کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ میٹا پربھی مواد کے غلط استعمال اور ملکی معاملات میں مداخلت کا الزام ہے۔
مشہور خبریں۔
آل سعود کے جرائم کا ریکارڈ
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت کے ہاتھوں شیخ نمر کی شہادت کے 7 سال
جنوری
غزہ میں 15 سال کے محاصرے کے بعد تباہ کن صورتحال:اقوام متحدہ
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی کی
جولائی
عازمین حج کو فائزر ویکسین لگایا جائے گا
🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر
جون
پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگا سکتے: اسد عمر
🗓️ 21 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
مارچ
سی پیک کی بحالی کا عزم لیے وزیراعظم پہلے سرکاری دورے پر چین روانہ
🗓️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ ہو
نومبر
مستقبل میں بجلی سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی
🗓️ 13 اپریل 2024مظفرگڑھ: (سچ خبریں) پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل
اپریل
کیا حزب اللہ طویل مدتی جنگ کے لیے تیار ہے؟ صیہونی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کا
اکتوبر
ترکی کی انسداد دہشت گردی کاروائیوں میں 700 سے زائد افراد کی گرفتاری
🗓️ 15 فروری 2021سچ خبریں:ترکی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 40 صوبوں میں
فروری