?️
سچ خبریں: ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل نے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے ملک میں نیوی گیشن ایپلیکیشن سمیت نقل و حرکت اور لوکیشن کی معلومات فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز کو بند کردیا۔
دو دن قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ اسرائیل نے موبائل ٹیکنالوجی اور لوکیشن کی معلومات فراہم کرنے والی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایران پر کامیاب حملے کیے۔
ایران کی جانب سے جارحانہ جوابی کارروائی کے بعد اب اسرائیل نے اپنے ملک میں نیوی گیشن ایپلی کیشنز کو بند کردیا۔
’یروشلم پوسٹ‘ کے مطابق اعلیٰ فوجی عہدیدار نے اسرائیل بھر میں نیوی گیشن ایپلی کیشنز کو بند کرنے کی تصدیق کی۔
اعلیٰ فوجی عہدیدار کے مطابق ہر طرح کی نیوی گیشن ایپلی کیشنز اور جی پی ایس سسٹمز کو فعال رکھنے والی ایپلی کیشنز کو بند کردیا گیا۔
نیوی گیشن اور جی پی ایس سسٹم ایپلی کیشنز نقل و حرکت سمیت لوکیشن یعنی مقامات کی تفصیلات فراہم کرتی ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں سے قبل غزہ پر حملوں میں بھی مذکورہ ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی لیکن اب جب خود اسرائیل پر حملے ہو رہے ہیں تو اس نے اپنے ملک میں جی پی ایس سسٹم بند کردیا۔
اسرائیل پر 14 جون سے ایرانی میزائل حملے جاری ہیں اور ایران کی جانب سے جارحانہ انداز میں میزائل فائر کیے جا رہے ہیں۔
ایران نے پہلی بار اسرائیل کے کثیر الجہتی مضبوط اور جدید ترین ایئر ڈیفینس سسٹم کو بھی ناکارہ بناتے ہوئے تل ابیب سمیت متعدد شہروں پر کامیاب میزائل حملے کیے، جن میں اب تک تین درجن کے قریب اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
ایران نے اسرائیل کے جدید ترین سائنسی و ٹیکنالوجی ادارے ’ویزمان‘ کو بھی نشانہ بنایا جب کہ فوجی تنصیبات پر بھی میزائل داغے۔
مشہور خبریں۔
حالیہ قسام آپریشن منفرد تھا: عسکری ماہر
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر واصف عریقات نے زور دے کر
اگست
واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کے خلاف سیکورٹی تعاون کی پیشکش کی: صہیونی میڈیا
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
فروری
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی اساتذہ اور اسکولوں کی نگرانی کے قانون کی منظوری
?️ 4 جون 2023سچ خبریں: مجوزہ قانون کی بنیاد پر صہیونی انٹیلی جنس اینڈ انٹرنل
جون
سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان وزارت سے مستعفی
?️ 11 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے استعفے سے متعلق وزیراعظم
ستمبر
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کو کشمیر کی طرف متوجہ کیا
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ
جون
صدی کی ڈیل اور ضمیر فروش عرب حکمرانوں کی خیانت
?️ 8 مئی 2021(سچ خبریں) مشرقی وسطیٰ میں کافی تبدیلی آچکی ہے اسرائیل نے مختلف
مئی
قومی صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’قومی صنعتی پالیسی‘ کو
جون
مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ
اکتوبر