?️
نیویارک(سچ خبریں)دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل نے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کی غرض سے نیا لے آؤٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کی جانب سے نیا لے آؤٹ فروری 2022 میں پیش کیا جائے گا۔ نئے لے آؤٹ میں نوٹیفکیشن ببلز سمیت کئی دلچسپ اور حیرت انگیز ٹولز صارفین کی توجہ کے منتظر ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سے نیا لے آؤٹ فروری 2022 میں پیش کیا جائے گا اور اپریل تک جن صارفین نے اس لے آؤٹ کا انتخاب نہیں ہوگا کمپنی خود اسے سوئچ اوور کرنے کا سلسلہ شروع کردے گی۔اس نئے لے آؤٹ میں گوگل کے دیگر میسجنگ ٹولز جو ورک اسپیس سیوٹ کا حصہ ہیں، ای میلز کے ساتھ چھوٹی ونڈوز نہیں رہیں گے بلکہ ان کی اپنی اسکرینز ہوں گی، جن تک رسائی کے لیے سروس کے بائیں جانب بڑے بٹن دیئے جائیں گے۔گوگل نے اسے انٹیگریٹڈ ویو قرار دیا ہے اور اگر آپ ورک اسپیس کے صارف ہیں تو اس لے آؤٹ سے واقف ہوں گے۔
نئے لے آؤٹ میں نوٹیفکیشن ببلز سمیت کئی دلچسپ اور حیرت انگیز ٹولز صارفین کی توجہ کے منتظر ہوں گے۔خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر جی میل ایپ کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان ریلوے کا ایم ایل ون پر جدید ترین فائبر آپٹک نیٹ ورک بچھانے کا معاہدہ
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف فائبر برانڈ بینڈ آپریٹر سائبر
ستمبر
ریاض اور صیہونی حکومت کے تعلقات کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پر کوئی اثر نہیں
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالرحمن الراشد نے بتایا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ
اکتوبر
نیتن یاہو اور گیلنٹ تاریخ کے کوڑے دان میں
?️ 14 جون 2024سچ خبریں:غاصب حکومت کو غزہ جنگ میں تباہ کن کارکردگی کی وجہ
جون
عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛ وجہ؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں
مارچ
نواز شریف کو عزت سے واپس لائیں گے: شہزاد اکبر
?️ 14 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر
جنوری
عالمی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی قانونی شکایت
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:دسمبر 2023 کے آخر میں جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی قانون
جنوری
بھارت ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ احسن اقبال
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ
مئی
امریکہ کا یمن میں نیا ظلم؛درجنوں افریقی مہاجرین کا قتل عام
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: یمن پر امریکہ کے جاری مظالم، جہاں روزانہ درجنوں معصوم شہریوں—جن
اپریل