🗓️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا مزید ایک نیا ٹول متعارف کرادیا۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جی میل میں پرانی اور مطلوبہ ای میلز کو جلد اور بہتر انداز میں تلاش کرنے کا اے آئی فیچر پیش کردیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ اے آئی فیچر صارفین کو پرانی ای میلز جلد تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
فیچر نہ صرف صارف کو پرانی مطلوبہ ای میلز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ وہ ملتی جلتی ای میلز بھی صارف کو تلاش کرکے دے گا۔
علاوہ ازیں اے آئی ٹول تلاش کیے گئے الفاظ کو نظر رکھتے ہوئے نہ صرف پرانی ای میلز کے نتائج فراہم کرے گا بلکہ کسی بھی ادارے یا شخص کی جانب سے آنے والی یا انہیں بھیجی جانے والی ای میلز کے نتائج بھی فراہم کرے گا۔
بیان میں بتایا گیا کہ جی میل پر پرانی ای میلز کو بہتر انداز میں تلاش کرنے کا اے آئی فیچر پیش کردیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔
کمپنی کے مطابق ترتیب وار آنے والے دنوں میں تمام جی میل صارفین کو اے آئی سرچ ٹول تک رسائی دے دی جائے گی۔
مذکورہ ٹول سے قبل بھی جی میل نے ای میل میں ای میل لکھنے میں مدد دینے کا جیمنائی اے آئی ٹول بھی پیش کیا تھا، علاوہ ازیں جی میل میں متعدد اے آئی ٹولز پیش کیے جا چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمنی تنظیم کا یوکرین کے خلاف اسلامی ممالک سے اہم مطالبہ
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان
جولائی
اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا
🗓️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں
جولائی
مغربی حکام صیہونیوں کے تلوے کیوں چاٹ رہے ہیں؟
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کے لیے مغربی رہنماؤں کی حمایت صرف عام
اکتوبر
آج دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان
🗓️ 10 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران
ستمبر
ماہرین کا پاکستان کی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ہنرمند افرادی قوت پر زور
🗓️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی مسابقت کا انحصار کم اجرتوں پر
دسمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی
اپریل
مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کے پس پردہ حقائق
🗓️ 12 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی صورت حال میں انتشار بالخصوص نیتن یاہو
مارچ
کیا امریکی ایوان نمائندگان ڈراؤنے خواب دیکھ رہے ہیں ؟
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا
اکتوبر